جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پنت پورے سال کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-15
in کھیل
A A
کرکٹر رشبھ پنت سڑک حادثے میں زخمی، گاڑی میں آگ لگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

ممبئی//گزشتہ 30 دسمبر کو کار حادثے کا شکار ہوئے ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کے اس سال کرکٹ کے میدان سے دور رہنے کے آثار ہیں۔
ای ایس پی این کرک انفو نے ہفتے کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پنت کے گھٹنے کے تینوں بڑے لیگامینٹ پھٹ چکے ہیں، جن میں سے دو کو حال ہی میں دوبارہ ٹھیک کیا گیا تھا جبکہ تیسرے کی چھ ہفتے بعد سرجری ہونے کی امید ہے۔ اس کے نتیجے میں پنت کو کم از کم چھ ماہ کے لیے کرکٹ سے کنارہ کشی کا خطرہ ہے۔ ون ڈے ورلڈ کپ اس سال اکتوبر نومبر میں ہندوستان میں ہونا ہے جس میں پنت کے سلیکشن کے لیے فٹ ہونے کے امکانات اس وقت بہت تاریک ہو گئے ہیں۔
واضح رہےکہ پنت، جو روڑکی میں اپنے خاندان سے ملنے جا رہے تھے، سڑک حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔ اس حادثے میں ان کے دائیں گھٹنے کے لگامینٹ (وہ ریشے جو گوشت کو ہڈی سے جوڑتے ہیں) پھٹ گئے۔ پنت کو مقامی اسپتال میں داخل کرائے جانے کے بعد کچھ دنوں تک دہرادون کے میکس اسپتال میں رکھا گیا تھا۔ اس کے بعد بی سی سی آئی کے حکم پر پنت کو دہرادون سے ممبئی لے جایا گیا جہاں ان کا علاج بورڈ کی طرف سے معاہدہ کرنے والے ماہر سرجن ڈاکٹر دنشا پردی والا کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔
بی سی سی آئی نے حادثے اور سرجری کے بعد سے تین میڈیکل بلیٹن جاری کیے، جن میں سے ایک میں بتایا گیا کہ پنت کے دائیں ٹخنے میں بھی چوٹ آئی ہے۔
ڈاکٹروں نے ابھی تک پنت کے مکمل علاج کے لیے کوئی یقینی ٹائم فریم نہیں دیا ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق بی سی سی آئی اور سلیکٹرز دونوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز کم از کم چھ ماہ کے لیے باہر رہیں گے۔ پنت نے آخری بار دسمبر میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہندوستان کے لیے کھیلا تھا۔
پنت کی غیر موجودگی میں سلیکٹرز نے سریکر بھرت اور ایشان کشن کو آسٹریلیا کے خلاف 9 فروری سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے بطور وکٹ کیپر ٹیم میں شامل کیا ہے۔ بھرت اور کشن اگلے ہفتے نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں بھی وکٹ کیپر کا کردار ادا کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سی اے اور اے سی بی کے درمیان جاری کشمکش کے بیچ دنیا کی نظریں آئی سی سی پر

Next Post

کھڑگے ، راہل، پرینکا نے ایم پی سنتوکھ چودھری کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post

کھڑگے ، راہل، پرینکا نے ایم پی سنتوکھ چودھری کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.