جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’افواج میں تمام ذاتوں اور مذاہب کے نوجوانوں کیلئے مواقع‘

آج خواتین جنگی جہازوں اور سیاچن جیسے انتہائی علاقوں میں تعینات ہیں:راج ناتھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-14
in مقامی خبریں
A A
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا فیصلہ 1971 میں ہی ہوجانا چاہیے تھا:راجناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

لکھنؤ//
نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں منتخب ہونے پر یوپی کی لڑکی ثانیہ مرزا کی ستائش کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستانی مسلح افواج میں تمام ذاتوں اور مذاہب کے نوجوانوں کیلئے مواقع ہیں۔
یہاں ایک یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا ’’ہندوستانی مسلح افواج میں تمام ذاتوں اور مذاہب کے نوجوانوں کیلئے مواقع ہیں۔ ایک مسلمان لڑکی ثانیہ مرزا کورس کی کامیاب تکمیل کے بعد ہندوستان کی پہلی خاتون مسلم فائٹر پائلٹ بن جائیں گی‘‘۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب دفاعی افواج میں خواتین کی نمائندگی مشکل سے ہوتی تھی لیکن آج خواتین جنگی جہازوں اور سیاچن جیسے انتہائی علاقوں میں تعینات ہیں۔
مرزا پور کے ایک ٹی وی مکینک کی بیٹی ثانیہ مرزا نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) کے داخلہ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ثانیہ مرزا، مرزا پور دیہات کوتوالی پولیس اسٹیشن کے تحت جسوور گاؤں سے تعلق رکھتی ہیں، ملک کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ اونی چترویدی کی طرح فائٹر پائلٹ بننے کی خواہشمند ہیں۔
ہندی میڈیم اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والی ثانیہ نے کہا کہ ہندی میڈیم کے طلبہ بھی اگر عزم کریں تو کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ ۲۷ دسمبر کو، وہ پونے میں این ڈی اے کھڑکواسلا میں شامل ہوئیں۔
ثانیہ کی دسویں جماعت تک کی تعلیم ان کے گاؤں میں ہی مکمل ہوئی۔ اس نے پنڈت چنتامنی دوبے انٹر کالج میں پرائمری سے کلاس ۱۰ تک تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد وہ شہر کے گرو نانک گرلز انٹر کالج چلی گئیں۔ وہ ۱۲ویں اتر پردیش (یو پی) بورڈ میں ضلعی ٹاپر تھیں اور این ڈی اے کیلئے اپنی تیاری شروع کر دی تھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنگھ پورہ میں گاڑی پھسل جانے سے شہری کی موت

Next Post

آئندہ چند گھنٹوں میں بڑی برفباری کے امکان کو مسترد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج

آئندہ چند گھنٹوں میں بڑی برفباری کے امکان کو مسترد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.