بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈانگری واقعہ:پیٹرولنگ اور سرچ آپریشن جاری‘ کئی مشکوک افراد گرفتار:ـایس ایس پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-07
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

جموں///
ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے جمعے کے روز کہاکہ ڈانگری راجوری حملے میں ملوث ملی ٹینٹوں کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے ۔
اسلم نے کہاکہ ضلع بھر میں مشکوک افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا اور بہت جلد حملہ آور وں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ان باتوں کا اظہار ایس ایس پی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
اسلم نے کہاکہ ڈانگری راجوری میں پیش آئے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و دہشت کو دور کرنے کیلئے پولیس کام کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی خاطر حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی جبکہ جمعے کے روز بھی متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن لانچ کیا گیا۔اُن کے مطابق راجوری میں وی ڈی سی کو بھی مضبوط کیا جارہا ہے اور اُنہیں ہتھیار بھی دئے جارہے ہیں۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ ضلع راجوری میں سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اضافی پیر املٹری فورسز کی کمپنیوں کو حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا۔اُن کے مطابق ضلع بھر میں پیٹرولنگ اور سرچ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ۔
اسلم نے کہاکہ حملہ آوروں کا پتہ دینے والوں کو پہلے ہی پولیس نے انعام سے نوازنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ راجوری کے متعدد علاقوں میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز جاری ہیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ بہت جلد ملوثین کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔
گرفتار مشکوک افراد کی تعداد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایس ایس پی نے کہاکہ مشکوک افراد کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری ہے اور بہت جلد ملوثین کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔
اس دوران ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے پوچھ تاچھ کی خاطر نائب سرپنچ ، خاتون سمیت ۱۲؍افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ جمعے کے روز بھی راجوری ضلع کے ڈانگری گاوں اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی لی جس دوران ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد سیکورٹی فورسز نے مفرور ملی ٹینٹوں اور اُن کے ساتھیوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پچھلے دو روز کے دوران جموں وکشمیر پولیس نے راجوری میں خاتون ، نائب سرپنچ سمیت ۱۲؍افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن سے پوچھ تاچھ شروع کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پوچھ تاچھ کی خاطر ایک درجن کے قریب افرادکو حراست میں لیا گیا ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مفرور ملی ٹینٹوں کو منطقی مدد فراہم کرنے والوں کی بھی تلاش شروع کی گئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ پچھلے تین روز سے ضلع بھر میں چھاپہ ماری جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرارا نہیں دیا جاسکتا ہے ۔
دریں اثنا راجوری میں مفرور ملی ٹینٹوں کی تلاش جمعے کے روز بھی جاری رہی جس دوران کھوجی کتوں اور ڈرونز کی مدد سے جنگلی علاقوں کو کھنگالا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز راجوری ضلع میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لاکر راہگیروں اور مسافروں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے ۔
جموں کے مختلف حصوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر میں جگہ جگہ عارضی ناکے لگائے گئے ہیں جہاں مسافروں اور نجی گاڑیوں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مفرو ر ملی ٹینٹوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں شہر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔
دریں اثنا پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کو مستعد رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں صوبے کے سبھی پولیس اسٹیشنوں میں تعینات عملے کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق سرینگر کی طرف جانے والی سبھی شاہراوں پر خصوصی ناکے بٹھائے گئے ہیں اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پارٹی چھوڑنے والوںکو عہدے دئے ‘جو انہیں ہضم نہیں ہوئے:آزاد

Next Post

پولیس میںبھاری پھیر بدل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
Next Post
سول انتظامیہ میں پھیر بدل ‘۹ جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات

پولیس میںبھاری پھیر بدل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.