جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پاک-نیوزی لینڈ ٹیسٹ سرفراز کی شاندار سنچری کی بدولت برابری پر ختم ، سیریز ڈرا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-07
in کھیل
A A
بلنڈیل ، ہنری کی نصف سنچریوں سے نیوزی لینڈ نے برتری حاصل کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

کراچی//پاکستان نے سرفراز احمد کی شاندار سنچری کی بدولت نہ صرف نیوزی لینڈ کے خلاف دومیچوں کی سیریز کا آخری میچ نتیجہ خیز ہونے سے بچالیا بلکہ سیریز برابری پر ختم کردی۔
کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے صفر پر دو کھلاڑیوں کے نقصان پر اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو امام الحق کا ساتھ دینے شان مسعود آئے۔
دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 35 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی اسکور پر امام اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے اور اش سودھی کی وکٹ بن گئے۔
کپتان بابر اعظم اور شان مسعود نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کی اور اسکور کو 77 تک پہنچا دیا لیکن اس مرحلے پر لیگ کی جانب جاتی گیند کو چھیڑنے کی کوشش میں قومی ٹیم کے کپتان وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 27 رنز بنائے۔ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ مائیکل بریسویل نے اپنے اگلے اوور میں ایک اور اہم شکار کرتے ہوئے شان مسعود کی 35 رنز کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔
80 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد سرفراز احمد کا ساتھ دینے سعود شکیل آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔دونوں کھلاڑیوں نے کھیل کے دوسرے سیشن میں بھی بہترین کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور اس دوران سرفراز احمد نے سیریز میں اپنی لگاتار چوتھی نصف مکمل کر لی۔
سعود شکیل اور سرفراز اب تک چھٹی وکٹ کے لیے 88 رنز کی ساجھے داری قائم کر چکے تھے جس کی بدولت پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا لیے ۔سرفراز احمد اور سعود شکیل نے 123 رنز کی طویل شراکت قائم کرکے پاکستان کو ایک مستحکم پوزیشن پر لاکھڑا کیا اور ٹیم کو جیت کی امید دلادی ۔سعود شکیل نے 146 گیندوں کا سامنا کیا اور 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سرفراز احمد کا ساتھ دینے کے لیے ساتویں نمبر پر آغاسلمان میدان میں آئے اور 83 گیندوں پر 70 رنز کی قیمتی شراکت کی۔
سابق کپتان سرفراز نے مرد بحران کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 135 گیندوں پر ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کی۔آغاسلمان 40 گیندوں پر 30 قیمتی رنز بنا کر ایک ایسے وقت پر آؤٹ ہوئے جب پاکستان کو جیت کے لیے 46 رنز درکار تھے۔
حسن علی بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہیں سکے جبکہ اس دوران نیوزی لینڈ نےنئی گیند لی اور 282 کے اسکور پر کپتان ساؤدھی نے بھرپور فائدہ اٹھاتےہوئے حسن علی کی وکٹ حاصل کی اور اس وقت پاکستان کو جیت کے لیے 37 رنز کی ضرورت تھی۔
سرفراز احمد اختتامی اوور کے کھیل کے دوران نیوزی لینڈ کے پھیلائے ہوئے جال میں پھنسے اور باہر جاتی ہوئی گیند ان کے گلوز کو چھو کر پیچھے کھڑے کیسن ولیمسن کے ہاتھوں میں جا پہنچی۔کیسن ولیمسن کے ایک اچھے کیچ کے نتیجے میں پاکستان کو 9 ویں کا نقصان برداشت کرنا پڑا اور سرفراز 118 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔
نسیم شاہ اور ابرار احمد نے آخری وکٹ میں 16 رنز کا اضافہ کیا اور پاکستان کو شکست سے بچاتے ہوئے میچ برابری پر ختم کردیا۔
میچ کے اختتام پر پاکستان نے 9 وکٹوں پر 304 رنز بنالیے تھے اور جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے۔نسیم شاہ نے 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 15 اور ابرار احمد 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، کپتان ساؤدھی اور اش سودھی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بھی بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔
سرفراز احمد کو شان دار سنچری کے ذریعے میچ بچانے پر میچ کے ساتھ ساتھ سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہوم گراؤنڈ پر سنچری بنانے کی تمنا پوری ہوگئی، سرفراز احمد

Next Post

نتیش کمار کی سمادھان یاترا ہے ویودھان یاترا: روڈی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
نتیش کمار کی سیکورٹی توڑ کر ایک شخص نے مارا گھونسا، ڈی جی پی کٹہرے میں!

نتیش کمار کی سمادھان یاترا ہے ویودھان یاترا: روڈی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.