جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

شہر کے قلب میں فورسز پر حملہ‘اہلکار ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-05
in اہم ترین
A A
شہر کے قلب میں فورسز پر حملہ‘اہلکار ہلاک

SRINAGAR, APR 4 (UNI):-Security forces at Maisuma area in the heart of Srinagar city where unidentified militants attacked a CRPF patrol in which a jawan was killed another wounded on Monday. UNI PHOTO-111U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

جموں//
جموںکشمیر کے دارلخلافہ سرینگر کے مائسمہ علاقے میں مشتبہ جنگجوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ۲سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی سہ پہر کو سرینگر کے مائسمہ علاقے میں مشتبہ جنگجووں نے سینٹرل ریزور پولیس فورس( سی آر پی ایف ) کے دو جوانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوئے اور انہیں صدر ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
ذرائع نے کہا کہ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سی آر پی ایف نے مائسمہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے ۔
صدر ہسپتال سرینگر کے سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر کنول جیت سنگھ نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ دو سی آر پی ایف اہلکاروں کو زخمی حالت ہسپتال لایا گیا جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت وشال کے بطور ہوئی ہے ۔
سی آرپی ایف کے ترجمان ‘ابھے رام نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ مائسمہ میں ملی ٹینٹوں کے حملے میں دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
دریں اثنا حساس علاقے مائسمہ میں دو سی آر پی ایف اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد سیول لائنز علاقوں میں اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر کے لالچوک اور اس کے ملحقہ علاقوں میں عارضی ناکے لگائے گئے جہاں پر گاڑیوں اور ان میں سوار مسافروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
نامہ نگارنے کہاکہ سیکورٹی فورسز اہلکار مشکوک نظر آنے والے راہگیروں کو بھی روک کر ان کی جامہ تلاشی اور ان کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کرنے کے بعد انہیں اپنے اپنے منزلوں کی طرف جانے کی اجازت دیتے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ شہر سر ی نگر کے تجارتی مرکز کے ساتھ ساتھ پائین شہر میں بھی سیکورٹی کو چوکس رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مائسمہ سرینگر میں ملی ٹینٹوں نے دو سی آر پی ایف اہلکاروں پر نزدیک سے گولیاں چلائیں۔انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد سی آر پی ایف اور پولیس کے سینئر افیسران جائے موقع پر پہنچے اور آس پاس علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد اندرونی علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ان کے مطابق ملی ٹینسی کا یہ واقع کیسے اور کن حالت میں وقوع پذیر ہوا اس کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی گئی ہے جبکہ آس پاس علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہیں تاکہ ملوث حملہ آوروں کی شناخت کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نگین جھیل میں آگ کی واردات میں۷ہاؤس بوٹ خاکستر

Next Post

سرحدوں پر سکون ہے‘ البتہ دراندازی کی کوششیں جاری ہیں : ڈی جی بی ایس ایف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
Next Post
سرحدوں پر سکون ہے‘ البتہ دراندازی کی کوششیں جاری ہیں : ڈی جی بی ایس ایف

سرحدوں پر سکون ہے‘ البتہ دراندازی کی کوششیں جاری ہیں : ڈی جی بی ایس ایف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.