سرینگر//
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کشمیر (اے ڈی جی پی) وجے کمار کا کہنا ہے کہ منشیات کی بدعت کی بیخ کو یقینی بنانے کیلئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے سال۲۰۲۲کے دوران ایک ہزار۵سو۶۰؍افراد کو گرفتار کیا گیا اور اس کے علاوہ ۱۳۲منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
کمار نے کہا کہ ۲۰۲۲کے دوران اس ضمن میں۹۴۰کیس درج کئے گئے ۔
اے ڈی جی پی نے یہ جانکاری ہفتے کو اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ منشیات کی بدعت کی بیخ کنی کیلئے موثر اقدام پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا’’امسال کل۹۴۶کیس درج کئے گئے اور۱۵۶۰؍افراد کو گرفتار کیا گیا‘‘۔
کمار نے کہا کہ علاوہ ازیں۱۳۲منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔انہوں نے کہا’’۲۰۲۲کے دوران بڑی مقدار میں نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا جس میں۸ء۱۱کلو براؤن شوگر‘۴۶کلو ہیروئن اور۲۰۰کلو چرس شامل ہے ۔‘‘