جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

میں کانگریس میں واپس شامل نہیں ہو رہا ہوں :آزاد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-30
in ٹاپ سٹوری
A A
مجھے پارٹی چھوڑنے کیلئے مجبور کیا گیا‘آزاد کا کانگریس پر الزام

Former Congress leader Ghulam Nabi Azad interacts with the media, at his residence in New Delhi

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

جموں/۰۳ دسمبر
سینئر سیاستدان اور نو تشکیل شدہ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی(ڈی پی اے پی) کے سربراہ‘ غلام نبی آزاد نے آج کہا کہ ان کاکانگریس میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے جس کے ساتھ انہوں نے اس سال کے شروع میں اپنی۲۵ سالہ رفاقت کو توڑ دیا تھا۔
تجربہ کار سیاست دان جو سابق مرکزی وزیر اور جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں، نے کہا کہ ان کی کانگریس پارٹی میں واپسی کا عندیہ دینے والی خبریں کانگریس کے کچھ مفاد پرست لیڈروں نے پھیلائی ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
آزاد نے کہا”میں نے کبھی کسی کانگریس لیڈر سے بات نہیں کی اور نہ ہی مجھے کسی نے بلایا ہے۔ تو میں حیران ہوں کہ اس قسم کی کہانیاں میڈیا میں کیوں لگائی جاتی ہیں“۔
ڈی پی اے پی کے سربراہ نے کہا کہ یہ کوششیں کانگریس قائدین نے ان کی پارٹی کے کارکنوں میں غیر یقینی کا احساس پیدا کرنے اور ان کے حوصلے پست کرنے کے لیے کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی ہو‘ ہم مضبوط ہو کر ابھریں گے۔
آزاد، جنہوں نے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں، نے کہا کہ میں نے کسی کے ساتھ کیچڑ اچھالنے میں ملوث نہیں ہے۔ مجھے جو کچھ کہنا تھا، میں نے اپنے استعفیٰ میں واضح کر دیا۔ اس کے بعد میں ان لوگوں کی خدمت کےلئے اپنے راستے پر ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے“۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ راہول گاندھی کی زیرقیادت بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گے جب یہ اگلے ماہ جموں و کشمیر میں داخل ہو گی‘ آزاد نے کہا” میرا ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ میں اپنے کام میں مصروف ہوں“۔
اس سے پہلے آزاد کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا”میں کانگریس پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے بارے میں اے این آئی کے نمائندے کی طرف سے دائر کی گئی کہانی کو دیکھ کر حیران ہوں۔ بدقسمتی سے اس طرح کی کہانیاں ابھی کانگریس پارٹی کے لیڈروں کے ایک حصے کی طرف سے لگائی جا رہی ہیں اور یہ صرف میرے لیڈروں اور حامیوں کے حوصلے پست کرنے کے لیے کر رہے ہیں“۔
ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا”میری کانگریس پارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف کوئی بری خواہش نہیں ہے، تاہم میں ان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ کہانیاں لگانے والوں کو ایسا کرنے سے باز رکھیں۔ ایک بار پھر میں اصرار کرنا چاہوں گا کہ یہ کہانی مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔“
اس سے پہلے ایک خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کی آزاد کی کانگریس میںواپسی پر بات چیت ہو رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پوسٹ آفس سیونگ سکیموں کی شرح سود میں اضافہ ‘پی پی ایف اور سوکنیا سمردھی کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں

Next Post

ان مٹ نقوش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
سالانہ امر ناتھ یاترا: بھگوتی نگر جموں سے لے کر پہلگام اور بالہ تل تک اضافی اہلکاروں کی تعیناتی
ٹاپ سٹوری

’ایمرجنسی ملک کی جمہوری تاریخ کا تاریک باب‘

2025-06-26
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
ٹاپ سٹوری

’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘

2025-06-25
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

ان مٹ نقوش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.