جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

تازہ برف باری کے بعدشبانہ درجہ حرارت میں بہتری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-30
in ٹاپ سٹوری
A A
وادی کے بالائی اور میدانی علاقوںمیں برفباری

Snow

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

سرینگر/۳۰دسمبر
تازہ برف باری کے بعد مطلع ابر آلود رہنے سے وادی کشمیر کے بیشترع علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید بہتری واقع ہوئی ہے جس سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کسی حد تک راحت نصیب ہوئی ہے ۔
ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جمعرات کی سہ پہر سے وادی گیر برف باری ہوئی اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرحدی ضلع کپوارہ میں سب سے زیادہ20 سینٹی میٹر (7.87 انچ) برف جمع ہوئی جبکہ اس مدت کے دوران سیاحتی مقام گلمرگ میں16.5 سینٹی میٹر، قاضی گنڈ میں 15.0 سینٹی میٹر، پہلگام میں 10.0 سینٹی میٹر اور سری نگر میں 3.0 سینٹی میٹر برف جمع ہوئی ہے ۔
تازہ برف باری کے بعد مطلع ابر آلود رہنے سے وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے ۔
دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں 25 دسمبر کو رواں سیزن کی اب تک سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
دریں اثنا شبانہ برف باری کے باعث وادی کے بیشتر بالائی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر رہی۔
بتادیں کہ وادی میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے اس کا دور اقتدار21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے ۔
یہ چلہ ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے مشہور ہے اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوجاتا ہے جس کی حکومت کے دوران سردی کا زور قدرے تھم جاتا ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ کے ڈانگر پورہ میں آتشزدگی، کم سے کم 13 مکان اور10 دکان خاکستر

Next Post

اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کےلئے قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: راجناتھ سنگھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
سالانہ امر ناتھ یاترا: بھگوتی نگر جموں سے لے کر پہلگام اور بالہ تل تک اضافی اہلکاروں کی تعیناتی
ٹاپ سٹوری

’ایمرجنسی ملک کی جمہوری تاریخ کا تاریک باب‘

2025-06-26
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
ٹاپ سٹوری

’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘

2025-06-25
Next Post
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا فیصلہ 1971 میں ہی ہوجانا چاہیے تھا:راجناتھ

اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کےلئے قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: راجناتھ سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.