شوپیاں/۲۹ دسمبر
خطہ میں جمعرات کو برف باری شروع ہونے کے بعد حکام نے مغل روڈ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا۔
ڈی ایس پی ٹریفک‘ راجوری،پونچھ، آفتاب بخاری نے بتایا کہ سڑک بند کرنے کا فیصلہ پیر کی گلی میں برف باری شروع ہونے کے بعد کیا گیا۔
بخاری نے کہا”مغل روڈ پر ٹریفک مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے رک گئی کیونکہ پیر کی گلی کے علاقے میں برف باری ہو رہی ہے“۔
محکمہ موسمیات نے 29 سے 30 دسمبر کے درمیان زیادہ تر یونین ٹیریٹری کے اونچے علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا” 29 دسمبر کی شام سے 30 تاریخ کی دوپہر تک وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش (جموں کے میدانی علاقوں میں) جبکہ کشمیر میں کئی مقامات پر برفباری کا امکان ہیے)“۔