ممبئی// آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف 3 جنوری سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے، جب کہ انگوٹھے کی چوٹ میں مبتلا باقاعدہ کپتان روہت شرما ایک روزہ سریز میں واپسی کریں گے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے منگل کی شام دیر گئے سری لنکا کے خلاف ٹی۔ٹوئنٹی اور یک روزہ سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سوریہ کمار یادو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی ہندوستان کے نائب کپتان کا کردار ادا کریں گے۔ ہندوستان کے اسٹینڈ اِن کپتان کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی کو بنگلہ دیش کے دورے پر ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی ہے، جب کہ رشبھ پنت کو بھی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ یوپی کے شیوم ماوی اور بنگال کے تیز گیند باز مکیش کمار ٹی 20 سیریز کے ذریعے ہندوستانی ٹیم میں ڈیبیو کریں گے۔
شیکھر دھون ایک بار پھر ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں، ہاردک پانڈیا ون ڈے سیریز میں ہندوستان کے نائب کپتان ہوں گے جبکہ کے ایل راہل وکٹ کیپر کے کردار میں نظر آئیں گے۔
ٹی۔ٹوئنٹی ٹیم :- ہاردک پانڈیا (کپتان)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، رتوراج گائیکواڑ، شبھمن گل، سوریہ کمار یادو (نائب کپتان)، دیپک ہڈا، راہل ترپاٹھی، سنجو سیمسن، واشنگٹن سندر، یوزویندر چہل، اکشر پٹیل، ارشدیپ سنگھ، ہرشل پٹیل، عمران ملک، شیوم ماوی، مکیش کمار۔
ون ڈے: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، شریاس ایر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، واشنگٹن سندر، یوزویندر چہل، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل، محمد شامی، محمد سراج، عمران ملک، ارشدیپ سنگھ۔