سرینگر//
یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام سرکاری اداروں اور دفاتر میں قومی پرچم لہرانے کی ہدایت ڈویڑنل کمشنر کشمیر پانڈورنگ کے پول نے آج یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے دی۔
شروع میں، ڈویڑنل کمشنر کشمیر نے کہا کہ یوم جمہوریہ کی تقریب کا مرکزی مقام ایس کے کرکٹ اسٹیڈیم، سری نگر ہوگا اور تمام محکموں سے کہا کہ وہ اس کے مطابق انتظامات کریں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویڑنل کمشنر نے متعلقہ افسران کو قومی تقریب کو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لیے متعدد ہدایات جاری کیں۔
میٹنگ میں ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ضلعی افسران، ایچ او ڈیز اور ایس ایم سی، سری نگر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ محکمہ پولیس سے میٹنگ میں ڈی آئی جی پولیس اور ٹریفک کے دیگر اعلیٰ افسران کے علاوہ پیرا ملٹری فورسز کے افسران نے شرکت کی۔
صوبائی کمشنر نے لائن ڈپارٹمنٹس کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ قریبی ہم آہنگی میں پوری ذمہ داریوں کے ساتھ ایک جامع اور فعال کردار ادا کریں۔
پولے نے متعلقہ محکموں کو نفری کے انتخاب، ثقافتی پروگراموں، ریہرسلوں، شرکاء کے لیے آمدورفت کی سہولیات‘ٹریفک مینجمنٹ سکیورٹی‘ریفریشمنٹ، اسکرینز/ایل ای ڈیز کی تنصیب، سرکاری عمارتوں کی چراغاں اور تقریب کے احسن انعقاد کیلئے دیگر اہم انتظامات کیلئے ہدایات جاری کیں۔