بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

منڈاویہ نے کووڈ پر ریاستوں کے ساتھ میٹنگ کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-23
in قومی خبریں
A A
برکس ممالک دنیا کی 70 فیصد آبادی کو ٹیکہ لگانے کے ہدف پر کام کر رہا ہے: وزیر صحت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی//)
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ نے جمعہ کو عالمی سطح پر کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ریاستوں کے وزرائے صحت کے ساتھ ملک کی صحت عامہ کی تیاریوں کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ کے دوران مسٹر منڈاویہ نے مرکز اور ریاستوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری تیاری رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تعاون کے جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ جائزہ میٹنگ میں ریاستوں کے چیف سکریٹریز اور ایڈیشنل چیف سکریٹریز اور انفارمیشن کمشنر بھی موجود تھے ۔ جائزہ میٹنگ میں ڈاکٹر بھارتی پروین پوار، صحت کے مرکزی وزیر مملکت اور ڈاکٹر وی کے پال، رکن (صحت)، نیتی آیوگ نے بھی شرکت کی۔
پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ این رنگاسوامی، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت ڈاکٹر مانک ساہا، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، راجستھان کے وزیر صحت پرسادی لال مینا، اتراکھنڈ کے وزیر صحت دھن سنگھ راوت، آسام کے وزیر صحت کیشب مہنت، کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر ، جھارکھنڈ کے وزیر صحت بننا گپتا، مدھیہ پردیش کے وزیر صحت پربھورام چودھری، پنجاب کے وزیر صحت ایس چیتن سنگھ جوراماجرا، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ ٹی ایس سنگھ دیو، منی پور کے وزیر صحت سپم رنجن سنگھ، ہریانہ کے وزیر صحت انل وج، تمل ناڈو کے وزیر صحت تھرو ما سبرامنیم، آندھرا پردیش کی وزیر صحت وداڈلا رجنی اور کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے جائزہ میٹنگ میں شرکت کی۔مسٹر منڈاویہ نے کہا کہ کووڈ کے نئے ویریئنٹ کے باوجود ‘ٹیسٹ-ٹریک-ٹریٹ ویکسینیٹ اور کووڈ مناسب رویے پر عمل’، کووڈ مینجمنٹ کے لیے وقت کی آزمائشی حکمت عملی بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صحت عامہ کے مناسب اقدامات کرنے میں مدد ملے گی۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جانچ میں اضافہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اہل آبادی بالخصوص بزرگ اور کمزور آبادی والے گروپوں کی ویکسی نیشن میں تیزی لائی جائے ۔
جائزہ میٹنگ میں آنے والے تہواروں کے سیزن کے پیش نظر، انہوں نے کووِڈ کے معیارات پر عمل کرنے کے حوالے سے عوامی بیداری مہم کی اہمیت پر زور دیا۔
یو این آئی۔ این یو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوپی، کرناٹک اور ممبئی میں ماسک لگانا لازمی، بوسٹر ڈوز دینے پر زور، کئی ریاستوں نے جاری کیں کورونا سے متعلق رہنما ہدایات

Next Post

ریاستی حکومت کسانوں کے لیے وقف :گہلوت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
مرکزی حکومت کو بھی پرانی پنشن اسکیم کولوگو کرنا چاہئے : گہلوت

ریاستی حکومت کسانوں کے لیے وقف :گہلوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.