منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

دھوکے سے شہری کے لاکھوں روپے ہڑپنے کا کیس ‘بنٹی ببلی کیخلاف چارج شیٹ داخل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-03
in مقامی خبریں
A A
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

سرینگر//
کرائم برانچ کشمیر (سی بی کے ) نے سرینگر کے ایک شہری کی دھوکہ دہی سے محنت کی کمائی کو ہڑپ کرنے کے الزام میں ’بنٹی ببلی‘کے نام سے مشہور ایک جوڑے کے خلاف یہاں ایک عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے ۔
کرائم برانچ کے ایک ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سی بی کے نے ایک کیس کے سلسلے میں بدنام زمانہ جوڑے طاہر امین بہادر ولد محمد امین بہادر ساکن لکشمن پور بٹہ مالو اور اس کی اہلیہ مسرت بلال خان، جو’بنٹی ببلی‘کے سے بھی مشہور ہیں، کے خلاف محمد یوسف خان ساکن راج باغ سرینگر سے دھوکہ دہی سے محنت کی کمائی ہڑپ کرنے کے الزام میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سری نگر کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔
بیان میں کہا گیا’’کرائم برانچ کشمیر کو محمد یوسف خان ولد عبدالصمد خان ساکن خان منزل چری گارڈن راج باغ سرینگر کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا اس نے اگست۲۰۱۶میں مکان کا ایک حصہ طاہر امین بہادر ولد محمد امین بہادر ساکن لکشمن پورہ بٹہ مالو اور اس کی بیوی مسرت بلال دختر بلال احمد خان عرف انجم کو کرایہ پر دیا تھا‘‘۔
ترجمان نے بیان میں کہا’’شکایت گذار نے اس مدت کے دوران اس جوڑے کو انسانی بنیادوں پر۴لاکھ۳۳روپے قرضے کے بطور دئے جب انہوں نے ستمبر۲۰۱۴کے سیلاب کے دوران مالی نقصان ہونے کی بات کی‘‘۔
ترجمان نے کہا کہ مذکورہ جوڑے نے شکایت گذار سے ایک گاڑی اور ایک موٹر سائیکل بھی خریدی لیکن ان کی رقم ادا کرنے کیلئے جو چیکس دی گئیں وہ سب باؤنس ہوئیں اور اس دوران ملزم غائب ہوگیا اور شکایت گذار اس کو تلاش نہیں کرسکا۔
بیان میں کہا گیا کہ شکایت کے مطابق پولیس اسٹیشن کرائم برانچ کشمیر میں ایک کیس درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئیں۔انہوں نے بیان میں کہا’’تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آگئی کہ ملزم نے شکایت گذار سے دھوکہ دہی سے مختلف موقعوں پر۶لاکھ۳۸ہزار روپے ہتھیالئے ہیں اور شکایت گذار کو مطلع کئے بغیر کرایے کے مکان کوچھوڑ دیا ہے اور کرایے کی بقایا رقم بھی ہڑپ لی ہے ‘‘۔
ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے اس طرح شکایت گذار سے دغا بازی کی ہے اور اس کی محنت کی کمائی دھوکہ دہی سے ہڑپ لی ہے ۔
بیان میں کہا گیا’’تحقیقات سے منکشف ہوا کہ ملزمان عادی مجرم اور مشہور دھوکہ باز ہیں جنہوں نے کئی سادہ لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے اور ان کے خلاف جموں و کشمیر اور باہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں متعدد ایف آئی آر درج ہیں‘‘۔
بیان کے مطابق ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے اپنی رہائش گاہیں تواتر کے ساتھ تبدیل کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ الزامات ثابت ہونے کے بعد ان کے خلاف ایک چارج شیت داخل کی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہند۔ نیپال توانائی کے شعبے میں شراکت داری میں اضافہ کریں گے

Next Post

ماہ صیامـ:رش سے بچنے کیلئے عمرہ زائرین کومختلف مقامات پر تقسیم کرنے کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
ماہ صیامـ:رش سے بچنے کیلئے عمرہ زائرین کومختلف مقامات پر تقسیم کرنے کا فیصلہ

ماہ صیامـ:رش سے بچنے کیلئے عمرہ زائرین کومختلف مقامات پر تقسیم کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.