ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پاکستان کے اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-16
in کھیل
A A
پاکستان کے اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

Ali

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

کراچی// پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ بلے بازوں میں سے ایک اور سابق کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
اظہر نے جمعہ کو ایک بیان میں کہاکہ ’’میرے لیے اعلیٰ سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے لیکن گہری سوچ کے بعد مجھے لگتا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ ‘‘
اظہر نے اب تک 96 ٹیسٹ میچوں میں 42.49 کی اوسط سے 7097 رنز بنائے ہیں۔ 12 سال پر محیط کیریئر میں انہوں نے 19 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں اسکور کیں، ان کا بہترین اسکور ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے نائٹ میچ میں ناٹ آؤٹ 302 رنز تھا۔ ان کے نام آٹھ وکٹیں بھی ہیں۔ انہوں نے کرکٹ کے طویل ترین فارمیٹ میں 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف لارڈز میں ڈیبیو کیا۔
کراچی میں انگلینڈ کے خلاف انہیں اپنے ٹیسٹ رنز میں اضافہ کرنے اور اپنے ٹیسٹ کیریئر کو بلندی پر ختم کرنے کا ایک اور موقع ملے گا۔ انہوں نے 2016 اور 2020 کے درمیان نو مواقع پر ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کے لیے 53 ون ڈے اور 49 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بھی کھیلے ہیں جس میں انہوں نے بالترتیب 1895 اور 985 رنز بنائے ہیں۔
اظہر نے کہاکہ ’’بہت سے لوگ ہیں جن کا میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس مشکل سفر میں میرا ساتھ دیا۔ میں اپنے خاندان کا خاص ذکر کرنا چاہوں گا جن کی قربانیوں کے بغیر میں آج اس مقام پر نہیں ہوتا۔ میرے والدین، اہلیہ، بہن بھائی اور بچے ہمیشہ میری طاقت رہے ہیں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیا واقعی ۹۶ء کاالیکشن بھی فراڈ تھا؟

Next Post

پاکستان کو کلین سویپ شکست دینا چاہتے ہیں، انگلش کپتان بین اسٹوکس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل
کھیل

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

2026-10-17
کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے
کھیل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

2026-10-17
حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب
کھیل

حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب

2026-10-17
کھیل

بنگلورو میں ہندوستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ پر بارش کا سایہ

2026-10-17
کھیل

دہلی ڈائنامائٹس نے سپر 6 میں جگہ بنائی

2026-10-17
کھیل

اتراکھنڈ چیلنج کپ انڈر 15 اور 50 پلس فٹ بال چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے: وریندر سنگھ راوت

2026-10-17
کھیل

ہندوستان عالمی کھیلوں کی طاقت بننے کے لیے پوری طرح تیار ہے: وزیراعظم مودی

2026-10-17
کھیل

ہندوستان کی واپسی کی کوشش، ویسٹ انڈیز کی نظریں ٹی 20 سیریز جیتنے پر

2026-10-17
Next Post
پاکستان کو کلین سویپ شکست دینا چاہتے ہیں، انگلش کپتان بین اسٹوکس

پاکستان کو کلین سویپ شکست دینا چاہتے ہیں، انگلش کپتان بین اسٹوکس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.