سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اسٹیڈیم کالونی کے نزدیک جمعرات کی شام ایک سڑک حادثے میں ۴۰سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ میں اسٹیدیم کالونی کے نزدیک جمعرات کی شام ایک ٹرک نے ایک موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفی کی شناخت۴۰سالہ عبدالمجید نجار ساکن سمبل کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائی شروع کی ہیں اور ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے ۔