ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انگلینڈ کیخلاف فواد عالم کو منتخب نہ کرنے کی وجہ بتا دی!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-27
in کھیل
A A
فواد اور یاسر انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم سے باہر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

کراچی//
انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کے اسکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ کے حلقوں میں ٹیسٹ بیٹر فواد عالم کو ڈراپ کئے جانے کے فیصلے کو اس وقت سب سے زیادہ موضوع بحث سمجھا جارہا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ بائیں ہاتھ کے بیٹر کو اسکواڈ میں ہونا چاہیے تھا۔
رمیز راجا کا بھارت کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا اعلان
تاہم جب یہ سوال جیو نیوز کے پروگرام ’اسکور‘ میں چیف سلیکٹر محمد وسیم کے سامنے رکھا گیا تو انہوں نے کہا کہ فواد عالم ایک فائٹر ہے، اس نے طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے بعد اچھی پرفارمنس دکھائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاہم حالیہ 3 سیریز میں وہ صرف ایک 50 کرسکے ہیں، قائد اعظم ٹرافی میں بھی انہوں نے اوسط درجے کی کارکردگی دکھائی، جس کے بعد ہم نے سعود شکیل کو اسکواڈ میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔
محمد وسیم نے مزید کہا کہ ہم اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحا نہ انداز کے ساتھ کھیلتی دکھائی دے رہی ہے اور یہ بات ہمیں یاد رکھنی چاہیے۔
انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہماری ٹیم کو رن اوسط کے معاملے میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے اور تیز کھیلنے کی بات ہمارے بیٹرز کے مفاد میں ہی ہوگی کیونکہ اب کھیل کا انداز بدل رہا ہے۔
چیف سلیکٹر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ پاکستان ٹیم عموماً 2 سے ڈھائی رن اوسط کے ساتھ ٹیسٹ اننگز میں رنز بناتی ہے جبکہ اب ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیمیں عموماً 3 سے ساڑھے 3 کے حساب سے بیٹنگ کر رہی ہیں۔
پاکستان کے لئے 18 ٹیسٹ 25 بین الااقومی ون ڈے کھیلنے والے محمد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف موجودہ ٹیسٹ اسکواڈ کو اس سوچ کو مد نظر رکھتے ہوئے منتخب کیا گیا ہے کہ ہم نے اسکور بورڈ کو بھی چلانا ہے اور آپ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں یہ بات ہمارے بیٹرز کے کھیل سے بھی دکھائی دے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کا نیا آرمی سربراہ

Next Post

جڈیجہ بنگلہ دیش ٹیسٹ سے باہر ہو سکتے ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل
کھیل

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

2026-10-17
کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے
کھیل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

2026-10-17
حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب
کھیل

حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب

2026-10-17
کھیل

بنگلورو میں ہندوستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ پر بارش کا سایہ

2026-10-17
کھیل

دہلی ڈائنامائٹس نے سپر 6 میں جگہ بنائی

2026-10-17
کھیل

اتراکھنڈ چیلنج کپ انڈر 15 اور 50 پلس فٹ بال چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے: وریندر سنگھ راوت

2026-10-17
کھیل

ہندوستان عالمی کھیلوں کی طاقت بننے کے لیے پوری طرح تیار ہے: وزیراعظم مودی

2026-10-17
کھیل

ہندوستان کی واپسی کی کوشش، ویسٹ انڈیز کی نظریں ٹی 20 سیریز جیتنے پر

2026-10-17
Next Post
جڈیجہ بنگلہ دیش کے دورے سے باہر رہ سکتے ہیں

جڈیجہ بنگلہ دیش ٹیسٹ سے باہر ہو سکتے ہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.