جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اندرا گاندھی کے کام ملک کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہورہے ہیں: سونیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-20
in قومی خبریں
A A
فیس بک کی ’نفرت کی مہم‘ پر سونیا گاندھی نے اعتراض ظاہر کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

نئی دہلی// اندرا گاندھی میموریل ٹرسٹ کی چیئرپرسن اور کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے ذریعہ کئے گئے قابل ذکر کام ملک کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو رہے ہیں۔
آج یہاں اندرا گاندھی ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا کہ امن، تخفیف اسلحہ اور ترقی کے لیے یہ ایوارڈ 1985 میں قائم کیا گیا تھا اور تب سے یہ اعزاز مختلف شعبوں میں کام کرنے والے نامور لوگوں اور اداروں کو دیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی نے اپنے کاموں سے ملک اور سماج پر بہت اچھا اثر ڈالا ہے ۔ ان کے کام کی ان کے مخالفین نے بھی تعریف کی۔ انہوں نے غربت کے خاتمے اور ملک کے اتحاد کے لیے جو اقدامات کیے تھے ان کے ناقدین نے بھی اس سمت میں ان کے اقدامات کی حمایت کی اور ان کی کامیابیوں کی تعریف کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ گاندھی نے تعلیم کے شعبہ میں کئی اہم کام کئے ہیں اور آج انہیں خوشی ہے کہ یہ ایوارڈ تعلیم کے میدان میں کام کرنے والی تنظیم پرتھم کو دیا جا رہا ہے ۔ سابق نائب صدر حامد انصاری نے تقریب کے دوران تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے والی تنظیم پرتھم کی سربراہ ڈاکٹر رکمنی بنرجی کو یہ اعزاز پیش کیا۔
اس ادارے کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہاکہ "پرتھم ایک قابل ذکر ادارہ ہے جس نے تیس سال سے بھی کم عرصے میں نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر تعلیم کے شعبہ میں اپنا نام روشن کیا ہے ۔ ادارے نے اسکولی تعلیم کو مزید بامقصد اور موثر بنانے میں نمایاں کام کیا ہے ۔ اس نے نہ صرف تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کام کیا ہے بلکہ سیکھنے کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے نگرانی اور تشخیص کو بھی اختراع کیا ہے ۔ ادارے نے اس شعبے میں جو قابل ذکر نتائج مرتب کیے ہیں ان کی رپورٹ اور تجزیہ نے مختلف ریاستوں میں پرائمری اور سیکنڈری تعلیم پر عوامی تجزیوں کو متاثر کیا ہے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ایک مثال پیش کی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آپ اسپا اور مساج پارٹی بن گئی ہے : بی جے پی

Next Post

مودی نے ایٹا نگر ڈونی پولو ایئرپورٹ کا افتتاح کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

2025-05-16
کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں
قومی خبریں

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

2025-05-16
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا
قومی خبریں

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا

2025-05-16
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی

2025-05-16
Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
Next Post
مودی نے پلیٹ فارم پر گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کی تعریف کی، ایک سال میں ایک لاکھ کروڑ کے بقدر کاروبار

مودی نے ایٹا نگر ڈونی پولو ایئرپورٹ کا افتتاح کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.