ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کرناٹک میں محکمہ انکم ٹیکس نے غیر اعلانیہ اثاثے اور 1300 کروڑ روپے کی نقدی ضبط کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-19
in قومی خبریں
A A
جعلی سیاسی عطیات کو روکنے کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کے پورے ملک میں چھاپے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

نئی دہلی// محکمہ انکم ٹیکس نے کرناٹک میں کچھ لوگوں کے گھر کی تلاشی کے دوران 1300 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیراعلانیہ آمدنی کا پتہ لگایا ہے ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق یہ کارروائی 20 اکتوبر سے 2 نومبر کے درمیان کی گئی۔ اس میں بنگلورو، ممبئی اور گوا میں پھیلے ہوئے ان افراد کے 50 سے زیادہ مقامات پر تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی گئی۔ بیان کے مطابق ان افراد نے مختلف رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز کے ساتھ مشترکہ ترقیاتی معاہدے (جے ڈی اے ) کیے تھے ۔
بیان کے مطابق انکم ٹیکس حکام نے اس مہم میں اب تک 1300 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیر اعلانیہ آمدنی کا پتہ لگایا ہے ۔ اس کے علاوہ 24 کروڑ روپے سے زائد کی ٰغیر اعلانیہ رقم نقدی اور سونے کے زیورات بھی ضبط کیے گئے ۔
آپریشن کے دوران دستاویزات اور ڈیجیٹل ڈیٹا کی شکل میں بڑے پیمانے پر قابل اعتراض شواہد ملے اور انہیں ضبط کر لیا گیا۔ حکام نے فروخت کے کئی معاہدے ، ترقیاتی معاہدے اور جائیداد کے قبضے کے سرٹیفکیٹ (او سی) بھی ضبط کیے ہیں۔ ان شواہد سے یہ بات سامنے آئی کہ حکام کی جانب سے او سی جاری ہونے کے بعد بھی زمین کے مالکان نے مشترکہ ترقیاتی معاہدوں کے ذریعے مختلف ڈویلپرز کو ترقی کے لیے دی گئی اراضی کی منتقلی پر کیپیٹل گین سے حاصل ہونے والی آمدنی ظاہر نہیں کی۔
یہ بات بھی منظر عام پر آئی ہے کہ زمین کے مالکان نے کئی برسوں میں حصول کی لاگت اور دیگر مختلف اخراجات کو مصنوعی طور پر بڑھا کر اور ٹرانسفر اراضی پر منافع کی اطلاع نہ دے کر کئی معاملات میں کیپیٹل گین سے حاصل ہونے والی آمدنی کو دبا دیا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ بھی پتہ چلا کہ کچھ زمین کے مالکان نے کئی برسوں سے اپنے آئی ٹی آر (انکم ٹیکس ریٹرن) بھی فائل نہیں کیے جہاں انہیں کیپٹل گین کی شکل میں آمدنی حاصل ہوئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عالمی چیلنجوں کو عالمی پلیٹ فارم پر بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے :اوم برلا

Next Post

’راہل کی بھارت جوڑو یاترا ملک میں گیم چینجر ثابت ہوگی ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں
قومی خبریں

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

2026-10-17
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

2026-10-17
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
قومی خبریں

شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ

2026-10-17
ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل
قومی خبریں

ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل

2026-10-17
امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما
قومی خبریں

امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما

2026-10-17
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
قومی خبریں

پٹرول کی برآمد پر محصول میں اضافہ جبکہ ڈیزل پر کمی

2026-10-17
قومی خبریں

ایم اے بیبی نے دہلی پولیس پر مظاہرین کے استحصال کے لگائے الزام

2026-10-17
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ووٹ چور گدی چھوڑ مہم کے ذریعے مودی حکومت کو ہرا کر نظام بدلنا اپوزیشن کا ہدف: کانگریس

2026-10-17
Next Post
راہل گاندھی نے ہار کو تسلیم کیا

’راہل کی بھارت جوڑو یاترا ملک میں گیم چینجر ثابت ہوگی ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.