منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

۲۰۱۴ کے بعد کا ہندوستان مختلف ہے ‘بالی میںہندوستانی برادری سے مودی کا خطاب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-15
in مقامی خبریں
A A
۲۰۱۴ کے بعد کا ہندوستان مختلف ہے ‘بالی میںہندوستانی برادری سے مودی کا خطاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

بالی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو یہاں ہندوستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان آج دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے اور ملک ایک بڑے مقصد کیلئے کام کر رہا ہے اور تیزی کے ساتھ ایک نئی قوت کے طور پر ابھر رہا ہے ۔
بالی میں جاری جی۲۰گروپ سربراہی اجلاس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہندوستان نے اپنی آزادی کے امرت دور میں ایک ترقی یافتہ ملک بننے کا ہدف مقرر کیا ہے اور ہندوستان کے اس مقصد میں پوری دنیا کی بھلائی بھی جڑی ہوئی ہے ۔
۲۰۱۴سے پہلے اوراس کے بعد کے ہندوستان کے درمیان فرق بتلاتے ہوئے مودی نے کہا’’یہ فرق مودی نہیں‘یہ رفتار (کام کرنے کی رفتار) اور اسکیل (کام کا پیمانہ) ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب چھوٹے اہداف کا تعین نہیں کرتا۔ آج کا ہندوستان ایک بے مثال رفتار اور پیمانے پر کام کر رہا ہے ۔
اپنی حکومت کی خصوصی مہم کے دوران کھولے گئے۳۲کروڑ جن دھن کھاتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ امریکہ کی کل آبادی کے برابر ہے اور اسی طرح تین کروڑ مفت گھر دیے گئے ہیں، جو ہر آسٹریلوی شہری کی ضرورت پورا کرنے کے برابر ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا’’ اس دوران ہندوستان نے جو بڑی شاہراہ تیار کی ہے وہ زمین کے ڈیڑھ چکر کے برابر ہے ۔ آیوشمان بھارت میں پانچ لاکھ روپے کا مفت علاج کرانے والوں کی تعداد یورپ کی آبادی سے زیادہ ہے ۔ کووڈ ویکسین کی مفت خوراکوں کی تعداد جو ہندوستان نے دی ہے وہ یورپ اور امریکہ کی آبادی کے ڈھائی گنا کے برابر ہے ‘‘۔
مودی نے موجود ہجوم سے پوچھا’’کیا یہ آپ کا سر اونچا نہیں کرتا، آپ کو فخر نہیں کراتا؟‘‘وزیراعظم کے اس سوال کا جواب وہاں موجود لوگوں نے اونچی آواز میں دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی لئے میں کہتا ہوں پہلے ہندوستان۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اپنی جڑوں سے جڑ کر ترقی کی نئی بلندیوں کو چھونے کا ارادہ رکھتا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان خلا کے شعبہ میں ایک سپر پاور بن کر ابھر رہا ہے اور جنوبی ایشیا کے ممالک بھی اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان دفاعی میدان میں اسلحہ برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہے اور ہمارے برہموس میزائل اور تیجس لڑاکا طیارے پوری دنیا میں مانگے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا’’ہندوستان آج بڑے اہداف طے کرتا ہے اور انہیں حاصل کرنے کے لیے عزم کے ساتھ کوشش کرتا ہے ۔ سنکلپ سے سدھی کا یہ منتر پوری دنیا کی فلاح کیلئے ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کایاکلپ یوجنا ‘کے فرائض میں غفلت برتنے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ منسلک

Next Post

بڈگام : چلتی ٹرین کی زد میں آنے سے شہری ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
۲۰۲۳کے آخر تک کشمیر کو ریلوے لنک کے ذریعے ملک کے باقی حصوں سے جوڑ دیا جائے گا

بڈگام : چلتی ٹرین کی زد میں آنے سے شہری ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.