ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

مانچسٹر یونائیٹڈ کے اعلیٰ عہدیدار کی مجھے کلب سے باہر کرنے کی کوشش :کرسٹیانو رونالڈو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-15
in کھیل
A A
کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

لندن// معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے مالک گلیز خاندان کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو اس بات کی پروا نہیں کہ پریمیئر لیگ کے بڑے کھلاڑی میدان میں کتنے کامیاب ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ’ٹاک ٹی وی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈ نے کہا کہ انہوں نے محسوس کیا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے دھوکہ دیا گیا ہے اور کلب کی اعلیٰ شخصیات انہیں بے دخل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔انٹرویو کے دوران معروف فٹ بالر نے کلب پر شدید تنقید کی جہاں انہوں نے 2003 سے 2009 تک اولڈ ٹریفورڈ میں اپنے پہلے دور میں خوب نام کمایا اور کلب کا نام روشن کیا تھا۔
کرسٹیانو رونالڈ نے کہا کہ انہوں نے گلیزر فیملی سے بات نہیں کی اور ان کے دل میں کلب کے لیے بہترین مفادات نہیں۔معروف فٹبالر نے کہا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے مالکان کو کلب کی کوئی پروا نہیں ہے اور نہ ہی ان کو پروفیشنل اسپورٹس کا خیال ہے کیونکہ سب کو پتا ہے کہ مانچسٹر ایک مارکیٹنگ کلب ہے۔انہوں نے کہا کہ ’میرے خیال میں وہ (مالکان) مارکیٹنگ سے پیسہ کمائیں گے جبکہ ان کو کھیل کے بارے میں کوئی پروا نہیں ہے۔
کرسٹیانو رونالڈ نے مزید کہا کہ شائقین اپنی جگہ ہمیشہ درست ہوتے ہیں اور میرے خیال میں شائقین کو سچ پتا چلنا چاہیے اور یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ کھلاڑی کلب کی بہتری چاہتے ہیں۔
معروف فٹبالر نے کہا کہ میں بھی کلب کی بہتری چاہتا ہوں اس لیے میں مانچسٹر یونائیٹڈ میں شامل ہوا۔
خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈ نے مانچسٹر یونائیٹڈ میں اپنے پہلے دور میں تین پریمیئر لیگ ٹائٹلز اور چیمپیئنز لیگ جیتے جبکہ 2017 سے کلب نے کوئی ٹائٹل حاصل نہیں کیا۔
کرسٹیانو رونالڈ نے کہا کہ کلب میں کچھ ایسی چیزیں ہیں جو مانچسٹر یونائیٹڈ کو اپنے حریف مانچسٹر سٹی اور لیورپول کے خلاف میدان میں اترنے سے روک رہی ہیں اور آنے والے چند برسوں میں ٹاپ پر واپس جانا ان کے لیے مشکل ہوگا۔
انہوں نے سابق ساتھیوں وین رونی اور گیری نیول کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا۔فٹ بالر نے کہا کہ لوگوں کا اپنا خیال ہو سکتا ہے مگر ان کو پتا نہیں کہ ٹریننگ گراؤنڈ اور کیرنگٹن یا میری زندگی میں کیا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ان کو میرا نکتہ نظر سننا ہوگا کیونکہ تنقید کرنا بہت آسان ہے، آپ پوری کہانی سے واقف نہ ہوں اور تنقید کرتے رہیں تو ’آپ میرے دوست نہیں ہیں‘۔
کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرویو میں اس بات کی بھی وضاحت کی کہ وہ جولائی میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے پری سیزن کے آسٹریلیا کے دورے پر کیوں نہیں گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ جارجینا روڈریگ اور بیٹی بیلا ایسمیرالڈا ایک بڑے معاملے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں لیکن مانچسٹر یونائیٹڈ کا ان پر مکمل طور پر اعتماد نہیں ہے۔فٹ بالر نے سخت لہجے میں کہا کہ ’میں فٹ بال کے لیے اپنے خاندان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا اور اس سے پہلے کسی چیز سے اتنی تکلیف نہیں ہوئی کیونکہ ان کو میری بات پر شک تھا‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد

Next Post

پولارڈ آئی پی ایل سے ریٹائر، ایم آئی کے بیٹنگ کوچ ہوں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
پولارڈ آئی پی ایل سے ریٹائر، ایم آئی کے بیٹنگ کوچ ہوں گے

پولارڈ آئی پی ایل سے ریٹائر، ایم آئی کے بیٹنگ کوچ ہوں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.