ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

تلنگانہ کے لوگ ‘فیملی فرسٹ’ نہیں ‘پیپل فرسٹ’ کی سیاست چاہتے ہیں: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-12
in قومی خبریں
A A
مودی نے پلیٹ فارم پر گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کی تعریف کی، ایک سال میں ایک لاکھ کروڑ کے بقدر کاروبار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

حیدرآباد// وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ تلنگانہ کے لوگ ‘فیملی فرسٹ’ نہیں بلکہ ‘پیپل فرسٹ’ کی سیاست چاہتے ہیں اور اس لئے وہ یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت کر رہے ہیں۔
مسٹر مودی نے ہفتہ کو یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ترقی کی سیاست چاہتا ہے اور اس کی ترقی کے لئے صرف بی جے پی ہی کام کر سکتی ہے ۔ ریاست میں کے سی آر کی زیرقیادت ٹی آر ایس حکومت پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی زیرقیادت حکومت بدعنوانی کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور توہمات پر یقین رکھنے والی حکومت تلنگانہ کی ترقی نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا، ‘‘تلنگانہ کے ساتھ بی جے پی کا رشتہ مضبوط رہا ہے اور آنے والے وقت میں یہ مزید گہرا ہوگا۔ محنتی کارکنوں کی انتھک کوششوں سے بی جے پی ریاست کے لوگوں کے لیے امید کی کرن بن گئی ہے اور2023 کے اسمبلی انتخابات میں ریاست میں کمل کھلنے کے لیے تیار ہے ۔ بی جے پی اور تلنگانہ کے عوام کے درمیان گہرے رشتوں کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ”1984 میں جب ہماری پارٹی نے لوک سبھا میں صرف دو سیٹیں جیتی تھیں، ان میں سے ایک اس ریاست کی ہنم کونڈہ سیٹ تھی۔ تلنگانہ کے عوام نے ہمارے مشکل ترین دنوں میں ہمارا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن اور خاندانی ترقی جمہوریت اور سماجی انصاف کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ چونکہ اپوزیشن کے پاس عوام کے سامنے پیش کرنے کے لئے کوئی حل نہیں ہے ، اس لئے وہ صرف ملک کی ترقی کرنے والے لوگوں کو گالیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "ہم نے ملک بھر میں غریبوں کو پی ایم آواس یوجنا کے تحت تین کروڑ مکانات دیے ہیں۔ لیکن کے سی آر کی زیرقیادت حکومت تلنگانہ کے غریب عوام سے یہ خوشی بھی چھین لی۔
ریاست میں توہم پرستی اور خاندان پرستی کو فروغ دینے کے لیے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے مسٹرمودی نے کہا، ”پورے ملک کو معلوم ہونا چاہیے کہ تلنگانہ میں توہم پرستی کے نام پر کیا ہو رہا ہے ۔ تلنگانہ کے عوام خاندان پرستی کے الگ ایک ایسی حکومت چاہتے ہیں جو ہر خاندان کے لیے کام کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور اقرباء پروری غریبوں اور ترقی، جمہوریت اور سماجی انصاف کے سب سے بڑے دشمن ہیں اور ریاست کے عوام یہاں پر پھیلی بدعنوانی اور اقربا پروری سے ناراض ہیں۔
وزیر اعظم نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ہر بوتھ کا دورہ کریں اور لوگوں کو مرکز کی طرف سے شروع کی گئی اسکیموں کا فائدہ پہنچانے میں مدد کریں۔
اپنے خطاب میں، انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ کس طرح مرکز میں ان کی حکومت نے وبا کے دوران غریبوں کو مفت راشن کھلا کر ان کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں تقریباً دو کروڑ لوگ مفت راشن اسکیم کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ صرف بی جے پی ہی ریاست میں اچھی حکمرانی کی ضمانت دے سکتی ہے ، اس لئے پارٹی کو مضبوط کرنا ضروری ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اقتصادی طور پر کمزور طبقات کو ریزرویشن ملنا چاہئے : کانگریس

Next Post

یواےای میں ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
یواےای میں ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت

یواےای میں ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.