جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میچ میں بارش کے اندیشہ کے پیش نظر ضابطے میں تبدیلی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-12
in کھیل
A A
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میچ میں بارش کے اندیشہ کے پیش نظر ضابطے میں تبدیلی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

ایڈیلیڈ//پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا اور فائنل میں بارش کی ممکنہ مداخلت کے پیش نظر قواعد میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کے ساتھ ساتھ پیر کو ریزرو ڈے پر بھی میلبورن میں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے فائنل متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ٹورنامنٹ میں پہلے ہی سپر 12 راؤنڈ کے کچھ میچز بارش کی نذر ہو چکے ہیں، تاہم ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل کسی بھی قسم کے تعطل سے محفوظ رہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل ٹرافی کے لیے مدمقابل ہوں گی لیکن میچ میں بارش کی مداخلت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی نے فائنل کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کی ہے۔ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے فائنل کے ریزرو ڈے کے موقع پر اضافی وقت دو گھنٹے سے بڑھا کر چار گھنٹے کر دیا ہے تاکہ بارش ہونے کی صورت میں میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے مزید وقت لیا جا سکے۔
فائنل کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کو کم از کم دس اوورز بیٹنگ کرنا ہو گی۔
آئی سی سی نے کہا ہے کہ اگر میچ کے دن کم از کم دس اوورز فی اننگز کا کھیل ممکن نہ ہوسکا تو پھر اسی صورت میں ریزرو ڈے پر میچ کو منتقل کیا جائے گا۔
اتوار کو میچ مکمل نہ ہونے کی صورت میں پیر کو پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا جبکہ اس کے علاوہ اتوار کو بھی 30 منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے۔اگر بارش اور خراب موسم کے سبب میچ دونوں دن مکمل نہ ہو سکا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا جائے گا۔
میلبورن بالخصوص موسم بہار میں اپنے غیر متوقع موسم کے لیے شہرت رکھتا ہے اور بعض اوقات پیش گوئیاں بالکل غلط بھی ثابت ہوتی ہیں۔
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سپر12 راؤنڈ کے میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی لیکن میچ میں مکمل 40 اوورز کا کھیل ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ میں دو غیر مقامی مزدور فائرنگ میں زخمی

Next Post

آخری چار میچوں کی لے کو فائنل میں جاری رکھیں گے: بابر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

2026-06-05
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

2026-06-05
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
Next Post
کرکٹ شائقین نے بابر اعظم پر تنقید کرنیوالے شاہد آفریدی کی کلاس لے ڈالی

آخری چار میچوں کی لے کو فائنل میں جاری رکھیں گے: بابر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.