بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں ۸۸رنز سے شکست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-30
in کھیل
A A
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 88 رنز سے شکست دے دی، آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ فتح کے لیے 314 رنز کا ہدف دیا تھا۔
لاہور میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 314 رنز کے تعاقب میں 45.1 اوورز میں 225 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔امام الحق کی 103 رنز کی اننگز بھی قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 3، محمد رضوان 10 اور افتخار احمد 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 18 رنز بنا کر ٹریوس ہیڈ کو کیچ دے بیٹھے۔
خوشدل شاہ 19 اور حسن علی 2 رنز بناسکے، محمد وسیم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ٹریوس ہیڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں، نیتھن ایلس، مچل سوئمپسن اور شان ایبٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
اوپنرز ایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 110 رنز کی شراکت قائم کی، جس کے بعد ایرون فنچ 23 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد بین میک ڈرموٹ نے ٹریوس ہیڈ کا ساتھ کیا اور مجموعی اسکور 171 رنز تک پہنچایا جس میں ٹریوس کی جارحانہ سنچری بھی شامل تھی۔
ٹریوس کی اننگز کا خاتمہ 72 گیندوں پر تین چھکوں اور بارہ چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی عمدہ اننگز کے بعد ہوا۔
جب ٹیم کا اسکور 209 رنز پر پہنچا تو 55 رنز بنانے والے میک ڈرموٹ کی اننگز اختتام کو پہنچی اور وہ رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے۔
ٹریوس ہیڈ اور میک ڈرموٹ کے علاوہ آسٹریلیا کا کوئی بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکا اور مارنس لبوشین 25، مارکس اسٹوئنس 26، ایلکس کیری 4 اور شان ایبٹ 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ٹیم کے بڑے اسکور میں کیمرون گرین کے 40 رنز نے بھی اہم کردار ادا کیا اور وہ ناقابل شکست رہے۔
آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 313 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے حارث رؤف اور زاہد محمود نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ افتخار احمد اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
انجری اور کووڈ مسائل سے دوچار آسٹریلین ٹیم نے میچ میں نیتھن ایلس اور مچل سویپسن کو ڈیبیو کرایا ہے۔
پاکستان کو میچ میں اسپنر شاداب خان کی خدمات حاصل نہیں ہیں اور ان کی جگہ زاہد محمود کے ساتھ ساتھ محمد وسیم جونیئر کو بھی ڈیبیو کرایا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی جس میں آسٹریلیا نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور زاہد محمود۔

متعلقہ

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

آسٹریلیا: ایرون فنچ (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، بین میک ڈرمٹ، مارنس لبوشین، مارکس اسٹوئنس، کیمرون گرین، ایلکس کیری، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زامپا اور مچل سویپسن۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صنعتی یونٹوں کا قیام: زمین کی الاٹمنٹ اور سرمایہ کاری کیلئے۴۲۲۶تجاویز موصول

Next Post

بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کے لیڈر، شاہین خطرناک بولر، ایرون فنچ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
کھیل

کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف ایم 15 بالی میں سنگلز خطاب جیتا

2026-09-08
کھیل

مارک کولس زمبابوے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-09-08
کھیل

این سری رام بالاجی کی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ یو ایس اوپن میں ہندستان کا سفر ختم

2026-09-08
وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
Next Post
بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کے لیڈر، شاہین خطرناک بولر، ایرون فنچ

بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کے لیڈر، شاہین خطرناک بولر، ایرون فنچ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.