جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

وقت اورحریت کا صدر دفتر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-18
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جھوٹ کہنے اور سننے کی عادت

آسان نسخہ !

اللہ میاں کی قسم یہ وقت بھی کیا چیز ہے… بڑی کمال کی چیز ہے کہ … کہ یہ حضرت انسان کو کیا کیا دکھاتی ہے… یا یوں کہئے کہ کیا کیا نہیں دکھاتی ہے اور… اور دیکھئے … دِکھادیا اس نے … وقت نے دکھایا‘راج باغ میں حریت کانفرنس کے صدر دفتر کے باہر کچھ لوگوں کاحریت کیخلاف مظاہرہ دکھایا …صدر دروازے پر دھاوا دکھایا اور ہاں صدر دروازے پر ایستادہ بورڑ کو اکھاڑتے ہوئے بھی دکھایا … وہ بھی وقت ہی تھا جب کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا… حریت دفتریا اس سے باہر بیٹھ کر سوچ نہیں سکتا تھا کہ ایسا بھی وقت آئے گا جب حریت دفتر کے باہر لوگوں… مٹھی بھر لوگوں کا ہی سہی ‘ حریت کے خلاف مظاہرہ ہو گا‘اورصدر دروازے پر انڈیا …انڈیا لکھا جائیگا… اُس انڈیا کا نام تحریر کیا جائیگا…جس کیخلاف حریت دفتر سے لمبی اور چوڑے بیانات روزانہ کی بنیادوں پر جاری کئے جاتے تھے … یہ جو ہوا … حریت دفتر کے باہر جو ہوا ‘ حریت کیخلاف جو ہوا… اللہ میاں کی قسم اس میں کسی کا کمال نہیں ہے… اُن کا تو بالکل بھی نہیں جنہوں نے مظاہرہ کیا اور کشمیر میں سارے فساد اور تشدد کی جڑ حریت کو قرار دیا … نہیں صاحب !اس میں ان کا کوئی کمال نہیں ہے کہ … کہ اگر یہ کسی کا کمال ہے تو… تو وقت کا ہے … کسی اور کا نہیں … بالکل بھی نہیں ۔آج جو ہوا وہ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا اور… اور کل جو ہو گا ‘ وہ بھی کسی نے سوچا نہیں ہو گا اور… اور اس لئے نہیں سوچا ہو گا کہ … کہ یہ سارا کھیل وقت کا ہے… کسی اور کا نہیں ۔ وہ کیا ہے کہ کہنے والے سیانے لوگ کہہ گئے ہیں کہ یہ جو وقت ہے‘ یہ ایک جیسا نہیں رہتا ہے … بالکل بھی نہیں رہتا ہے… یہ بدلتا رہتا ہے اور…اور اللہ میاں کی قسم اگر کسی کو اس پر …اس بات پر یقین نہ ہو تووہ کشمیر آجائے اسے بھی یقین ہو جائیگا کہ واقعی میں وقت بدلتا رہتا ہے…اور بڑی تیزی سے بدلتا رہتا ہے… کم ازکم کشمیر میں تو اس کی رفتار کچھ زیادہ ہی تیز ہے … کہ … کہ ابھی کل ہی کی بات ہے… جو لوگ حریت کے صدر دفتر میں بیٹھا کرتے تھے ‘ ان میں سے کئی ایک خود کو خدا ماننے لگے تھے …لیکن آج انکا کہیں کوئی اتہ پتہ ہی نہیں ہے کہ وہ کہاں گئے … ہوا میں تحلیل ہو گئے …یہ وقت کا چکر ہے ‘ اسی کا کرشمہ ہے‘ کسی اور کا نہیں… بالکل بھی نہیں ۔ اب آگے وقت اور کیا کیا کرشمے دکھائے گا …آپ بھی انتظار کیجئے اور… اور ہم بھی انتظار کرتے ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایس آئی اے کشمیر نے ماگام میں سوشل میڈیا ہینڈلر کے گھر پر چھاپہ مارا

Next Post

ٹارگٹ کلنگ، معاشرتی المیوں میںاضافہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

جھوٹ کہنے اور سننے کی عادت

2025-05-15
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آسان نسخہ !

2025-05-14
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

ٹارگٹ کلنگ، معاشرتی المیوں میںاضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.