جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈی ڈی سی نشستوں کیلئے دوبارہ پولنگ کے اِنتظامات کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-18
in اہم ترین
A A
ڈی ڈی سی نشستوں کیلئے دوبارہ پولنگ کے اِنتظامات کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

سرینگر //
سٹیٹ الیکشن کمشنر‘ کے کے شرما نے آج کپواڑہ اور بانڈی پورہ اَضلاع میں خالی ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( ڈی ڈی سی ) نشستوں پر دوبارہ پولنگ کرنے کے سلسلے میں ایک میٹنگ منعقد کی۔
میٹنگ میں صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، ڈپٹی اِنسپکٹر جنرل آف پولیس شمالی کشمیر رینج ، بانڈی پورہ ، کپواڑہ او راودھمپور کے ضلع ترقیاتی کمشنران ، سیکرٹری سٹیٹ الیکشن کمیشن ، ریلیف اور باز آباد کاری کمشنر مائیگرنٹس ،کپواڑہ اور بانڈی پورہ کے ایس ایس پیز ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے آر ٹی سی ، ڈپٹی کمشنروں ، ڈی اِی او جموں اور دیگر سینئر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔
میٹنگ میں اِن خالی ڈی ڈی سی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کے احسن اِنعقاد کیلئے اُٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاجس کیلئے مذکورہ دونوں حلقوں میں سے ہر ایک میں کچھ اُمیدواروں کی نااہلی کی وجہ سے الیکشن کو منسوخ کیا گیا تھا۔
میٹنگ میں ٹرانسپورٹ پلان ، کمیونکیشن او رسیکورٹی پلان ، پولنگ سٹیشنوں کی فہرست بشمول جموں او راودھمپور کے مائیگرنٹ ووٹروں کے لئے پولنگ مواد اور سٹاف کی روانگی ،اَمن و اَمان کے ساتھ ساتھ پولنگ سٹیشنوں کی حساسیت ، اِنتخابی فہرستوں ،ووٹروں کے اِنتظامات کے ساتھ ساتھ اِنتخابات کے پُر امن اِنعقاد کیلئے دیگر اقدامات پر غور و خوض ہوا۔
میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مقابلہ ان امید واروں کے درمیان ہوگا جن کے کاغذات نامزندگی ریٹرننگ آفیسر نے درست قرار دئیے ہیں اور نااہلوں کو چھوڑ کر ( دو حلقوں میں سے ایک ایک) ۔ جموںاور اودھمپور میں ان دو حلقوں سے مائیگرنٹ ووٹروں کے ووٹ ڈالنے کے اِنتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دورانِ میٹنگ ای اِی سی نے اَفسران کو ہدایت دی کہ تمام مطلوبہ مواد پہلے سے ہی تقسیم کیا جائے ۔ اِس کے علاوہ عملے کی تعیناتی بھی دیگر محکموں کی مشاورت سے اِنتخابات کے خوش اَسلوبی سے اِنعقاد کے لئے پہلے سے طے کی جائے۔
ضلع ترقیاتی کمشنران نے ایس اِی سی کو اَپنے اَپنے اَضلاع میں دو بارہ پولنگ کے اِنعقاد کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جموں کشمیر میںجلدازجلد انتخابات کرائے جائیں‘

Next Post

ٹارگیٹ کلنگ:راج باغ میں حریت کانفرنس کے دفترکے باہر مظاہرے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
سری نگر میں حریت کانفرنس دفتر کے باہر احتجاج، مین گیٹ پر نصب بورڈ کو تہس نہس کیا گیا

ٹارگیٹ کلنگ:راج باغ میں حریت کانفرنس کے دفترکے باہر مظاہرے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.