جمعہ, اگست 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مودی نے نا ممکن کو ممکن بنادیا:شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-16
in اہم ترین
A A
دہلی میں کشمیر پر ایک اور اجلاس ہوگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

محکمہ تعلیم کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی وضع

لیفٹیننٹ گورنر کا کٹھوعہ کے ’وائبرنٹ ولیج‘ کرول کرشنا کا دورہ

سرمور//
آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا حوالہ دیتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ نریندر مودی حکومت نے وہ ممکن کر دکھایا جو پہلے ناممکن نظر آتا تھا۔
شاہ۱۲ نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل ہماچل پردیش کے ضلع سرمور میں حکمراں بی جے پی کی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت نے ۵؍ اگست ۲۰۱۹ کو آئین کے آرٹیکل ۳۷۰ کو منسوخ کر دیا، جس نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دیا تھا۔’’کیا آپ نے کبھی سوچا تھا کہ آرٹیکل ۳۷۰ کو ختم کر دیا جائے گا؟‘‘ انہوں نے اجتماع سے پوچھا۔
شاہ نے کہا کہ اگر آپ کانگریس لیڈروں اور کارکنوں سے آرٹیکل۳۷۰ کے بارے میں بات کرتے ہیں تو وہ خاموش رہتے ہیں کیونکہ اس کا انتظام جواہر لال نہرو نے کیا تھا۔
رام مندر کی تعمیر پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ایودھیا میں ایک عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کا آغاز کیا۔
شاہ نے کہا ’’چاہے رام مندر کی تعمیر ہو یا آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی، مودی حکومت نے وہ ممکن کیا جو پہلے ناممکن نظر آتا تھا۔‘‘انہوں نے اجتماع کو دہشت گردانہ حملے کے جواب میں مسلح افواج کی طرف سے کی گئی سرجیکل اسٹرائیک کے بارے میں بھی یاد دلایا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے سیاست میں ’پریواد‘ ختم کر دیا ہے۔
شاہ نے کہا کہ راجہ اور رانیوں کا دور ختم ہوچکا ہے اور اب عوام ہی اصل راجہ اور محافظ ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ نریندر مودی کی ریلی کے دوران میں نے ہماچل کے لوگوں کا جوش ٹی وی پر دیکھا تھا، لیکن آج میں نے خود ہی یہ جوش دیکھا جو لاجواب ہے۔ میں یہاں یہ جاننے آیا ہوں کہ یہاں کے لوگوں کا درد کیا ہے۔‘‘
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم نے ۵۵ سال پرانا مسئلہ ایک ہی جھٹکے میں حل کیا اور ہٹی کو قبائلی کا درجہ دیا۔ یہ مضبوط قوت ارادی سے ہی ممکن ہے۔ اس فیصلے سے سرمور کے ۳۵۹ گاؤں کو فائدہ ہوا ہے اور آپ کی ۲۵ نسلیں اس فیصلے سے فائدہ اٹھائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہٹی ریزرویشن نہ ملنے سے بڑا مسئلہ ہو گیا تھا اور پہاڑ کے ایک طرف بھائی کو عام اور دوسری طرف کے بھائی کو قبائلی سمجھا جاتا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’دہشت گردوں‘ سے روابط کے الزام میں مزیدپانچ سرکاری ملازمین برطرف

Next Post

جنوبی ضلع شوپیاں میں ’دہشت گردوں‘ نے کشمیری پنڈت کوہلاک کیا :پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

محکمہ تعلیم کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی وضع
اہم ترین

محکمہ تعلیم کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی وضع

2026-08-21
۸۰ویںیوم آزادی پر ایل جی سنہا کی عوام کو مبارک باد‘کہا گزشتہ چند برسوں کے دوران یہاں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کا کٹھوعہ کے ’وائبرنٹ ولیج‘ کرول کرشنا کا دورہ

2026-08-21
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’پاکستان، امریکہ کے درمیان گور کے کشمیر بیان پر تنازع دونوں ملکوں کا باہمی معاملہ‘

2026-08-21
کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے، کسی بیرونی مداخلت یا ثالثی کو کانگریس تسلیم نہیں کرتی:قرہ
اہم ترین

کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے، کسی بیرونی مداخلت یا ثالثی کو کانگریس تسلیم نہیں کرتی:قرہ

2026-08-21
سیاحوں کا جموں و کشمیر آنے کا جوش کم نہیں ہوا:وزیر داخلہ
اہم ترین

’وندے ماترم کے بارے کانگریس کا فیصلہ خوشامد پر مبنی ‘

2026-08-21
بڑے جو و خروش کے ساتھ جموں،سرینگر براہِ راست وندے بھارت ایکسپریس کا باقاعدہ آغاز
اہم ترین

جموں، ادھم پور کے راستے سرینگر  کیلئے تیسری وندے بھارت ٹرین چلائی جائے گی:مرکز

2026-08-21
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و  حرکت کے بعد تلاشی آپریشن ایجنسیاں

2026-08-21
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

رشوت لیتے ہوئے ایس ایم سی کی جونیئر بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

2026-08-21
Next Post
جنوبی ضلع شوپیاں میں ’دہشت گردوں‘ نے کشمیری پنڈت کوہلاک کیا :پولیس

جنوبی ضلع شوپیاں میں ’دہشت گردوں‘ نے کشمیری پنڈت کوہلاک کیا :پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.