جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

منشیات کی دوڑ میں ایران بھی شامل

نشہ مکت کشمیر، ابھی دلی دور است والا معاملہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-10
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

منشیات کا بڑھتا استعمال

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

عالمی سطح پر ہلاکت خیز ہتھیاروں کے بعد منشیات کی پیداوار، ترسیل اور کھپت میں انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ اضافہ ہورہاہے۔ اگر چہ منشیات کی پیداوار، استعمال اور ترسیل کی روک تھام کیلئے دُنیا کے بہت سارے ممالک برسرپیکار ہیں لیکن جو منظرنامہ عالمی سطح پر اُبھررہاہے وہ اس بات کی طرف واضح اشارہ کررہا ہے کہ روک تھام اور کی جارہی سبھی تدبیریں ناکامی پر منتج ہورہی ہیں۔
امریکہ دُنیا کا طاقتور ترین ملک ہے لیکن یہ ملک بھی زبردست فوجی قوت، افرادی وسائل، بہتر سراغرسانی اور دوسرے قابل عمل وسائل کے باوجود اس لعنت کی روک تھام نہیں کرپارہاہے۔ اس کا قریبی ہمسایہ میکسیکو اس حوالہ سے امریکہ کا مستقل درد سر بناہوا ہے۔ جنوبی ایشیاء کے اس خطے … جوہندوستان ، پاکستان ، افغانستان ،میانمار ، سری لنکا، نیپال، ایران وغیرہ پر مشتمل ہے منشیات کے سمگلروں اور مافیاز کے نشانوں پر ہیں۔
ہندوستان میں بحیثیت مجموعی آبادی کی کتنی تعداد منشیات کی لت میں مبتلا ہے اس بارے میں درست اعداد دستیاب نہیں البتہ ہرسال جس مقدارمیں منشیات کو برآمد کیاجارہاہے وہ اس بات کی نشاندہی کررہاہے کہ ہندوستان منشیات کی کھپت کی بہت بڑی منڈی کے طور اُبھررہاہے۔ البتہ پاکستان کے بار ے میںجو اعداد وشمارات ہیں اُن کے مطابق ۲۲ ؍کروڑ والے اُس ملک میں ۶۷؍لاکھ افراد منشیات کی لت میں مبتلا ہیں جبکہ نیو یارک کے بعد کراچی دُنیا میں منشیات کے استعمال کے تعلق سے دوسرے نمبر پر ہیں اسی طرح ہندوستان میں جام نگر گجرات منشیات کے سمگلنگ کے حوالہ سے بہت بڑے مرکز کے طور اُبھررہاہے۔
اس سال اب تک ایک محتاط اندازہ کے مطابق ہزاروں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بشمول ہیروئن ضبط کی جاچکی ہے۔ کانڈلا پورٹ کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران (اپریل میں ) ۲۶۰ کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔ گجرات کے ود ودرا میں اگست کے دوران ۲۰۰ کلو ، مندری پورٹ کے قریب ستمبر میں چھاپہ ماری کے دوران ۳۰۰ کلو منشیات ضبط کی گئی۔ چند روز قبل ایک ایرانی بوٹ کی تلاشی لینے پر ۱۲؍ سو کروڑ روپے مالیت کی ۲؍ سو کلو ہیروئن ضبط کرلی گئی، بوٹ میں سوار چھ ایرانی سمگلروں کو بھی حراست میں لیاگیا،اس بوٹ کے بارے میں دعویٰ کیاگیا کہ منشیات ایران اور پاکستان کے راستے افغانستان سے لائی گئی تھی اور تقسیم کیلئے ہندوستان اور سری لنکا نشانے پر تھے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مندری پورٹ کے قریب ستمبر میں جو منشیات پکڑ ی گئی تھی اس کی مالیت ۲۱؍ ہزار کروڑ بتائی گئی ۔
افغانستان منشیات کی پیداوار اور عالمی سطح پر ترسیل کے ایک بہت بڑے مرکز کے طور پر اُبھر چکا ہے۔ یہ ناقابل تردید حقیقت ہے ۔ لیکن افغانستان میں طالبان کی اقتدار پرواپسی کے بعد منشیات کی پیداوار اور بیرونی ممالک کی طرف سمگلنگ کے معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ اگر چہ طالبان حکومت کے ایک ترجمان نے ابھی کچھ ہفتے قبل دعویٰ کیا کہ منشیات کے دھندہ میںملوث افراد اور گروہوں کے خلاف کریک ڈائوں کامیاب رہا لیکن زمینی حقیقت اس دعویٰ کے برعکس ہے۔
سمگل شدہ منشیات کا ایک اچھا خاصہ حصہ پنجاب، گجرات اور جموں وکشمیر باالخصوص کشمیر پہنچایا جارہاہے۔ کشمیرکے حوالہ سے بات کی جائے تو وہ کوئی دن ایسا نہیں گذرتا جس رو زمنشیات کے دھندہ میںملوث کسی نہ کسی فرد یا گروہ سے وابستہ افراد کو حراست میںنہیں لیاجاتا اور ان کی تحویل سے منشیات برآمد نہیں کی جارہی ہے۔ ایک طرح سے اس دہندہ میں اب مستقل طور سے ایک تسلسل بھی نظرآرہاہے۔ منشیات سے مکت جموں وکشمیر کی تحریک اپنی جگہ ، اس کی اہمیت ،افادیت اور وقت کا تقاضہ اپنی جگہ زمینی حقیقت یہ بھی ہے کہ اس وبا کو روکنے یا قلع قمع کرنے میں فی الحال ناکامی ہی کا سامناہے۔
نہ صرف کچھ حکومتی ادارے بلکہ سماجی سطح پر کچھ رضاکار ادارے بھی کشمیرکو نشہ سے مکت کی راہ پر ڈالنے کا کام کررہے ہیںجبکہ نشے میں مبتلا افراد کے لئے ڈی ایڈکشن مراکز بھی دن رات کام کررہے ہیں ۔ لیکن ان اقدامات کے باوجود یہ وبا ختم نہیں ہورہی ہے، منشیات کی کھپت برابر جاری ہے بلکہ اضافہ کے ساتھ، سینکڑوں کنال اراضی پر بھنگ وغیرہ کی کاشت؍فصل کو تباہ کرنے کا عمل بھی جاری ہے، پھر بھی منظرنامہ وہیں کا وہیں ہیں، کوئی خاص تبدیلی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔
کیا اس ناکامی یا غیر موثریت کی وجہ متعلقہ اداروںکاتساہل ، نیم دلانہ کارروائیاں، معاونتی کردار یا کوئی دوسری ان دیکھی اورغیر محسوس مصلحت ہے، یا یہ سبھی اجزاء بحیثیت مجموعی نشہ مکت کشمیر کی راہ میں حائل ہیں،ا س بارے میں عوامی سطح پر مختلف آرائوں کو اگر چہ زبان دی جارہی ہے لیکن قطعیت کے ساتھ کچھ کہنا مشکل ضرور ہے۔ البتہ ریکارڈ پر خود سرکاری بیان موجود ہے کہ ایک سال پہلے تک جموں وکشمیر میں نشہ کے عادی افراد کی آبادی چھ لاکھ سے تجاوز کرچکی تھی اس گذرے ایک سال کے دوران یہ آبادی کم ہوئی ہے یا اس میں مزید اضافہ ہواہے، اس بارے میں یہی کہاجاسکتاہے کہ زمین پر جو کچھ دکھائی دے رہا ہے وہ باعث تشویش بن رہاہے۔
سرکاری سطح پر یا عوامی (سول سوسائٹی) کی سطح پر نشہ مکت جموںوکشمیر کی باتیں کرنا تو آسان ہیں بلکہ ایسے بیانیہ کو اب روزمرہ کا معمول بنایاگیا ہے لیکن کہاوت کے بقول’لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں‘ مرتے بلکہ اس بھوت کو مارنے کیلئے مستحکم اور مستقل مزاجی، عملی اقدامات اور معاشرتی اقدار کے تحفظ کو یقینی بنانے کا جذبہ موجزن ہونا چاہے جس کا بادی النظرمیں اب تک فقدان ہی رہا ہے۔
منشیات کے دھندہ سے وابستہ لوگ اور گروہ درحقیقت موت کے سوداگر ہیں جو اپنی سرگرمیوں کیلئے پارکوں، ہوٹلوں ، ریستوران، تعلیمی اداروں ، آئیس کریم پارلروں، سینماگھروں، وغیرہ کو نشانہ بناتے ہیں، یہ لوگ مختلف طریقوں کو بروئے کار لاکر اپنے ٹارگٹ کو عادی بناتے ہیں۔ دہندہ اور نشانہ بنانے کے حوالہ سے یہ پہلے زینے کی حیثیت رکھتے ہیں، متعلقہ انتظامی اداروں ، پولیس وغیرہ کیلئے یہی پہلا زینہ نشانہ ہونا چاہئے جبکہ سزائوں کا تعین وغیرہ بعد کا مرحلہ ہونا چاہئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیاست اور غیر سیاسی لوگ

Next Post

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی دورہ پاکستان کیلیے پرجوش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

منشیات کا بڑھتا استعمال

2025-05-15
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
Next Post
کورونا سے متاثر ولیمسن دوسرے ٹیسٹ سے باہر

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی دورہ پاکستان کیلیے پرجوش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.