سرینگر//
مرکزی حکومت نے دہلی ۔ امرتسر ۔ کٹڑا ایکسپریس وے کے ایک حصے کے طور پر این ایچ ۴۴ کے جکھ ( وجے پور ) ، کنجوانی سیکشن کی ترقی کے منصوبے کو۶ لین ایکسپریس وے کے معیارات کے طور پر منظور کیا ہے جس میں کنجوانی سے چوتھے توی پُل کی ترقی بھی شامل ہے ۔
جموں و کشمیر کے یو ٹی میں بھارت مالا پریوجنا کے تحت ہائبرڈ اینوٹی موڈ پر این ایچ ۱۴۴؍ اے کا سیکشن فور لین این ایچ معیارات پر نظر ثانی شدہ لاگت کا تخمینہ۳۲ء۱۹۱۷ کروڑ روپے ہے ۔ مکمل ہونے کے بعد یہ سلسلہ جموں ہوائی اڈے سے رابطے کو فروغ دے گا ۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کشمیر کے لوگوں کی طرف سے وزیر اعظم‘نریندر مودی اور روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر ‘نتن گڈکری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
سنہا نے مزید کہا کہ ’’ یہ منصوبے جموں و کشمیر کی تقدیر کا راستہ ہیں جو ترقی کو تیز کریں گے ، لوگوں کی امنگوں کو پورا کریں گے اور زندگی میں آسانی پیدا کریں گے ۔ ‘‘