سرینگر//
شمالی کشمیر کے رفیع آباد سوپور میں حادثاتی گولی چلنے سے فوجی اہلکار کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رفیع آباد سوپور میں جمعرات کے روز حادثاتی گولی چلنے سے فوجی اہلکار شدید طورپر زخمی ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی اہلکارکو تشویشناک حالت میں نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
متوفی اہلکار کی شناخت ۲۸سالہ چندر موہن کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔