جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ڈبلیو ایچ او سے میڈن کی دوائیوں کے بارے میں معلومات طلب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-06
in مقامی خبریں
A A
ڈبلیو ایچ او سے میڈن کی دوائیوں کے بارے میں معلومات طلب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

نئی دہلی//
گیمبیا میں کچھ بچوں کی موت کے بعد ایک ہندوستانی دواساز کمپنی کے مصنوعات پر محتاط رہنے کے صلاح دینے کے معاملے میں مرکزی حکومت نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے مکمل تحقیقات اور معلومات طلب کی ہے ۔
مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح و بہبود نے جمعرات کو یہاں کہا کہ ڈبلیو ایچ او سے اس سلسلے میں مکمل تحقیقات اور نتائج شیئر کرنے کو کہا گیا ہے ۔
ڈرگ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی آف انڈیا (سی ڈی ایس سی او) نے یہ معاملہ ہریانہ اسٹیٹ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ اٹھایا ہے ۔ اس دوا ساز کمپنی میڈن فارماسیٹیکل لمٹیڈ کا فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ یونٹ سونی پت، ہریانہ میں ہے ۔ ریاستی ڈرگ کنٹرولر کے ساتھ مل کر اس معاملے میں حقائق اور دیگر تفصیلات کا پتہ لگانے کیلئے تفصیلی چھان بین شروع کر دی گئی ہے ۔ سی ڈی ایس سی او نے کمپنی کی ان مصنوعات کے نمونے جانچ کے لیے ریجنل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب، چنڈی گڑھ کو بھیجے ہیں۔
سی ڈی ایس سی او کی ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کمپنی نے پروموتھاجن اور سالیوشن بی پی، کوفیکسالن بے بی کف سیرپ، ماکاف بے بی کف سیرپ اور ماگرپ این کولڈ سیرپ کے لئے اسٹیٹ ڈرگ کنٹرولر سے لائسنس حاصل کیے ہیں۔ اس کمپنی کو ان مصنوعات کی تیاری کی اجازت صرف برآمد کیلئے دی گئی ہے ۔ کمپنی نے یہ مصنوعات صرف گیمبیا کو تیار اور برآمد کی ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ درآمد کرنے والا ملک ان درآمدی مصنوعات کو معیار کے پیرامیٹر پر جانچتا ہے اور درآمد کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے مصنوعات کے معیار سے مطمئن ہوتا ہے ۔
وزارت نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے عارضی نتائج کے مطابق جن۲۳نمونوں کی جانچ کی گئی ان میں سے چار نمونوں میں ڈائی تھیلین گلائکول یا ایتھیلین گلائکول پایا گیا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ تجزیہ کی تفصیلات مستقبل میں ڈبلیو ایچ او کو فراہم کی جائیں گی اور ڈبلیو ایچ او اسے انڈین ریگولیٹر کے ساتھ شیئر کرے گا۔
وزارت نے کہا ہے کہ میڈن فارماسیوٹیکل لمیٹڈ کو ہندوستان میں فروخت کے لیے لائسنس نہیں دیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سروسز سلیکشن بورڈ جموں دفتر کے باہر کلاس فورتھ اُمیدواروں کا احتجاج‘ لسٹ کو منظر عا م پر لانے کا مطالبہ

Next Post

سوپور میں حادثاتی طور پر گولی چلنے سے فوجی ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
رنگریٹ میں فوجی جوان کی مبینہ خود کشی اپنی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کیا

سوپور میں حادثاتی طور پر گولی چلنے سے فوجی ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.