نئی دہلی//کیمیکل و کھاد کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے جمعہ کو کہا کہ حکومت نے طویل تک کھادوں کی ہموار فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیمیائی کھاد کے عالمی سپلائرز کے ساتھ شراکت داری کی ہے ۔ مسٹر منڈاویا نے کہا کہ اس انتظام سے گروپ بنا کر مارکیٹ پر اثر انداز ہونے والی عالمی کمپنیوں کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔
ہندوستانی کھاد کمپنی مدراس فرٹیلائزر لمیٹڈ کی دوبئی کی کمپنی ایگری فیلڈز کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) جمعہ کو یہاں ڈاکٹر منڈاویا کے سامنے پیش کی گئی۔ مدراس فرٹیلائزر لمیٹڈ نے ایگری فیلڈز، دبئی کے ساتھ تین سالوں کے لیے سالانہ 30,000 ٹن فاسفورک ایسڈ کی خریداری کے لیے ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ اسے ڈی اے پی [؟][؟]اور این پی کے کھادوں کی دستیابی کو بہتر بنانے کی طرف ایک اہم قدم سمجھا جاتا ہے ۔
کیمیکل وکھاد کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق مرکزی وزیر نے اس موقع پر کہاکہ "یہ ایم او یو کچھ عالمی کمپنیوں کے درمیان کھادوں، خاص طور پر ڈی اے پی اور این پی کے کی سپلائی میں پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال کے پس منظر میں کیا جانا ہے ۔ اس کے بجائے یہ معیشتوں میں منصفانہ کاروبار کرنے میں ایک مضبوط کردار ادا کرے گا۔