بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

افسران کو فلیٹوں سے بے دخل کرنے کے لیے باؤنسر بھیجنے پر سپریم کورٹ کا اظہار حیرت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-26
in قومی خبریں
A A
سپریم کورٹ نے’میڈیا ون‘ کی نشریات کو دیا گرین سگنل، مرکز کے حکم پر روک

SC

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی// سپریم کورٹ دہلی میں کرائے کے فلیٹوں سے سرکاری افسران کو بے دخل کرنے کے لیے ہائی کورٹ کے فیصلے اور مبینہ طور پر باؤنسر بھیجنے کے خلاف دائر درخواست پر 5 اپریل کو سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس این۔ وی رمنا نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی مرکزی حکومت کی عرضی پر جلد سماعت کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے عرضی کو سماعت کے لیے درج کرنے کی ہدایت کی۔بنچ نے مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی اس عرضی پر حیرت کا اظہار کیا کہ دہلی کے خان مارکیٹ علاقے کےسوجان سنگھ پارک میں واقع پرائیویٹ فلیٹس سے سرکاری افسران کوبے دخل کرنے کے لیے باؤنسر بھیجے جا رہے ہیں۔ مسٹر مہتا نے باؤنسر کا حوالہ دیتے ہوئے اس معاملے پر جلد سماعت کی درخواست کی تھی۔
چیف جسٹس کی قیادت والی بنچ کے سامنے مسٹر مہتا نے نجی مکان مالکان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ بے دخل کرنے کے لیے باؤنسر بھیج رہے ہیں۔بنچ نے حیرت سے کہاکہ کوئی سرکاری افسران کو بے دخل کرنے کے لیے باؤنسر کیسے بھیج سکتا ہے؟ اس پر مسٹر مہتا نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے۔مرکزی حکومت نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ اس نے ایڈیشنل رینٹ کنٹرول ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھنے والے دہلی ہائی کورٹ کے جنوری 2020 کے حکم کی صداقت کو چیلنج کیا ہے۔
ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں مرکز کو ہدایت دی تھی کہ وہ مدعا علیہ سر شوبھا سنگھ اینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ کو بقایا کرایہ ادا کرے۔سوجن سنگھ پارک کے شمال اور جنوب میں واقع رہائشی فلیٹ 1944 میں اس وقت کی حکومت کو رعایتی شرحوں پر کرائے پر دیئے گئے تھے۔
مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے یکم ستمبر 2007 کے اپنے حکم نامے میں غلطی سے یہ تسلیم کیا تھا کہ متنازعہ جائیداد دہلی رینٹ کنٹرول ایکٹ(ڈی آر سی اے )کی دفعات کے تحت آتی ہے۔حکومت نے دعویٰ کیا کہ کرایہ 1989 تک ادا کیا گیا تھا، لیکن بعد میں مدعا علیہ کی جانب سے کئی شرائط کی خلاف ورزی پر کئی مقدمات دائر کیے گئے۔
(یواین آئی)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستانی گندم کو عالمی منڈی میں لے جانے کی تیاری: گوئل

Next Post

یوگی آدتیہ ناتھ نے دوسری بار یوپی وزیر اعلی کا حلف لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
یوگی آدتیہ ناتھ نے دوسری بار یوپی وزیر اعلی کا حلف لیا

یوگی آدتیہ ناتھ نے دوسری بار یوپی وزیر اعلی کا حلف لیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.