نئی دہلی// سائنس وٹکنالوجی کے مرکزی وزیرمملکت( آزادانہ چارج) ، ارضیافی سائنسز کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر میں وزیرمملکت، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن، خلا اورایٹمی توانائی کی وزارت میں مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ صاف توانائی ایکشن کے عالمی فورم کی میٹنگ ہندوستان کو ایک موقع فراہم کرنے کی پیش کش کرتاہے تاکہ دنیا کے سامنے وزیراعظم نریند ر مودی کے وژن کوپیش کیا جاسکے ۔
ایک اعلیٰ سطحی مشترکہ وزارتی سرکاری وفد کے سربراہ کی حیثیت سے ا مریکہ کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہونے سے قبل ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ صاف توانائی ایکشن کے عالمی فورم کی مکمل اورگول میز کانفرنس میں قریبی وابستگیوں کے منتظر ہیں۔انہوں نے میڈیا کویہ بھی بتایا کہ یہ فورم مختلف ملکوں کے کم سے کم 30 وزرائ، سیکڑوں سی ای اوز اور کاروباری سربراہوں کے علاوہ سائنسدانوں اورماہرین تعلیم سمیت تمام شراکت داروں کوایک ساتھ لائے گا ۔ لہذا یہ صاف توانائی کی تشویش کے تعلق سے تمام امورپر وزیراعظم مودی کی نگرانی میں ہندوستان کی طرف سے ادا کئے گئے سرکردہ رول کا ایک اعتراف بھی ہے ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد دلایا کہ پچھلے مہینے ہی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے ، آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن(یو این ا یف سی سی سی ) سے رابطہ کرنے کے لیے ہندوستان کے تازہ ترین قومی سطح پر طے شدہ شراکت داری (این ڈی سی) کو منظوری دی تھی۔