بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایس آئی بھرتی:سی بی آئی نے کانسٹیبل سمیت تین افراد کو گرفتار کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-16
in اہم ترین
A A
سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ:جموں اور سرینگر میں سی بی آئی کے چھاپے

Central Bureau of Investigation (CBI) official

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں//
جموںکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کی جانب سے سب انسپکٹر اسامیوں کو پر کرنے کی خاطر لئے گئے تحریری امتحان میں بڑے پیمانے پر دھاندلیوں کے بعد سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کی جانب سے چھاپہ ماری کے بعد اب باضابط طورپر ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سی بی آئی نے کانسٹیبل ‘استاد سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے کر بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی جبکہ سروسز سلیکشن بورڈ کے سابق ذمہ داروں کو بھی گرفتار کرنے کا قوی امکان ہے ۔
بتادیں کہ سی بی آئی نے دھاندلیوں میں بلواسط یا بلاواسط طور پر ملوث ۳۳؍افراد کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر درج کیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق سی بی آئی نے ایس آئی امتحان میں ہوئی دھاندلیوں اور قبل از وقت ہی پیپر ۳۰لاکھ روپے میں فروخت کرنے کے معاملے میں پولیس کانسٹیبل سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی نے پولیس کانسٹیبل رمن شرما، سریش کمار اور اکھنور کے ایک اُستاد جگدیش شرما کو حراست میں کر اُ ن سے پوچھ تاچھ شروع کی۔
سی بی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کے روز چھاپہ ماری کے دوران مذکورہ ملزمان کے گھروں سے کاغذات اور ڈجیٹل مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا تھا ۔
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سروسز سلیکشن بورڈ میں تعینات کئی ملازمین بھی اس اسکنڈل میں ملوث ہیں اور اُنہیں بھی گرفتار کرنے کا قوی امکان ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سی بی آئی نے اس معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی اور ابھی تک صرف تین افراد کو حراست میں لیا گیا ۔
بتادیں کہ سروسز سلیکشن بورڈ نے ایس آئی بھرتیوں کیلئے۲۷مارچ۲۰۲۲کو تحریری امتحان لیا تھا ۔سلیکشن لسٹ منظر عام پر آنے کے بعد ایک ہی گھر کے تین افراد کو لسٹ میں منتخب پایا گیا جس کے بعد لسٹ پر اُمیدواروں نے سوالات اُٹھائے ۔
جموںکشمیر انتظامیہ نے معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے تین نفری کمیٹی تشکیل دی جنہوں نے ایک ہفتے کے بعد اپنی رپورٹ میں کہاکہ واقعی میں ایس آئی بھرتی میں دھاندلیاں ہوئیں۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کرانے کے احکامات صادر کئے ۔ پانچ اگست کو سی بی آئی نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
ابتدائی تحقیقات کے دوران سی بی آئی کو پتہ چلا ہے کہ جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے ذمہ داروں نے بنگلورو کی ایک پرائیوٹ کمپنی ، با اثر اُمیدواروں اور دیگر افراد کے ساتھ مل کر تحریری امتحان میں دھاندلیاں کیں ہیں۔
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ جموں ، راجوری اور سانبہ اضلاع سے اُمیدواروں نے صد فیصد نمبرات حاصل کئے ۔
سی بی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی امتحان کے پرچے ۳۰لاکھ روپے میں فروخت کئے گئے ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ سی بی آئی نے سروسز سلیکشن بورڈ کے سابق چیئرمین اور کنٹرولر کے گھروں کو بھی کھنگالا ہے اور وہاں سے بھی کاغذات برآمد کرکے ضبط کئے گئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اوڑی میں تیندوے نے نابالغ لڑکی کو اپنے ساتھ لیا‘تلاش شروع

Next Post

لداخ میںزلزلہ، نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

لداخ میںزلزلہ، نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.