منگل, اگست 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ای سی آئی کا جموں کشمیر کے تمام پارلیمانی حلقوں /اسمبلی حلقوں کی تصویری انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی کا حکم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-15
in مقامی خبریں
A A
انتخابی فہرستوں کا مسودہ اگست میں تیار ہوگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیراعلیٰ کی پاکستان پر تنقید، جموں و کشمیر کے دریاؤں کے پانی پر دعویٰ ناقابل قبول

یوم آزادی پر جموں و کشمیر  پولیس کے۵۱؍ اہلکاروں  کو دیے جائیں گے تمغے

سرینگر//
الیکشن کمیشن آف انڈیا ( ای سی آئی ) نے جموں و کشمیر یو ٹی کے تمام پارلیمانی حلقوں /اسمبلی حلقوں میں یکم اکتوبر 2022 کو اہلیت کے حوالے سے تصویری انتخابی فہرستوں پر خصوصی نظر ثانی کرنے کا حکم دیا ہے ۔
چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر کے دفتر کے پبلک نوٹس کے مطابق انٹی گریٹڈ ڈرافٹ انتخابی فہرست کی اشاعت 15 ستمبر 2022 ( جمعرات ) کو ہو گی ، دعووں اور اعتراضات کو بھرنے کی مدت 15 ستمبر 2022 ( جمعرات ) سے 25 اکتوبر 2022 ( منگلوار ) مقرر کی گئی ہے ۔
اسی طرح خصوصی مہم کی تاریخیں 24 ستمبر 2022 ( ہفتہ ) ، 25 ستمبر 2022 ( اتوار ) ، یکم اکتوبر 2022 ( ہفتہ ) ، 2 اکتوبر 2022 ( اتوار ) ، 15 اکتوبر 2022 ( ہفتہ ) اور 16 اکتوبر 2022 ( اتوار ) مقرر کی گئی ہیں ۔
اسی طرح دعووں اور اعتراضات کو نمٹانے کی تاریخ 10 نومبر 2022 ( جمعرات ) کو مقرر کی گئی ہے جبکہ انتخابی فہرست کی حتمی اشاعت 25 نومبر 2022 ( جمعہ ) کو مقرر کی گئی ہے ۔
پبلک نوٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام متعلقہ افراد کی معلومات کیلئے تصویری انتخابی فہرستوں کا مسودہ 2022 ضلع ہیڈ کوارٹرز /تحصیل دفاتر /سرینگر اور جموں میونسپل کارپوریشنوں کے دفاتر /پولنگ سٹیشن کی سطح پر بوتھ لیول آفیسرز اور چیف الیکٹورل آفیسر جے اینڈ کے کی ویب سائٹ ceojk.nic.in پر دستیاب ہو گا ۔
اس میں مزید کہا گیا ہے دہلی ، جموں اور اودھمپور میں اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر ( مہاجر ) مقررہ شیٖڈول کے مطابق اپنے دائرہ اختیار میں رہنے والے کشمیری مہاجرین سے دعوے اور اعتراضات وصول کریں گے ۔
نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ تمام افراد جن کی عمر یکم اکتوبر 2022 کو 18 سال یا اس سے زیادہ ہے وہ نئے ووٹرز کے اندراج کیلئے استعمال ہونے والے فارم نمبر 6 ، اعتراضات کیلئے استعمال ہونے والے فارم نمبر 7 کو داخل کر کے اپنے اپنے حلقے کی انتخابی فہرستوں میں اپنا نام درج کروا سکتے ہیں ۔ موجودہ انتخابی فہرست میں نام کو شامل کرنے /مٹانے کیلئے تجویز کردہ فارم 8 متعدد مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے یعنی فہرست میں کسی بھی تفصیلات کی تصحیح، رہائش کی منتقلی ( حلقہ کے اندر یا باہر ) ، ای پی آئی سی کی تبدیلی اور معذور شخص کی نشاندہی اور فارم 6 بی موجودہ ووٹرز کے آدھار نمبر کو حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ فارم اور ڈرافٹ انتخابی فہرست www.ceojk.nic.in سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے ۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ واضح رہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کے تحت دو جگہوں پر بطور ووٹر رجسٹریشن جرم ہے ۔
نوٹس میں کہا گیا ہے دعوے اور اعتراضات آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے پُر کئے جا سکتے ہیں ۔ دعوے /اعتراضات کی آن لائن فائلنگ کیلئے www.nvsp.in پر لاگ آن کر سکتے ہیں یا ووٹر ہیلپ لائن ایپ ( وی ایچ اے ) ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔ آف لائن موڈ کیلئے متعلقہ بی ایل او /اے ای آر او /ای آر او سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ نظر ثانی کی مشق میں حصہ لیں تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ زیادہ سے زیادہ اہل ووٹروں کا انتخابی فہرستوں میں اندراج کیا جائے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملکہ الزبتھ دوم کی میت لے جانے والے طیارے کی ٹریکنگ کا نیا ریکارڈ قائم

Next Post

سوپور میں۲۵سالہ نوجوان کو اپنے ہی گھر میں لٹکے ہوئے پایا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیراعلیٰ کی پاکستان پر تنقید، جموں و کشمیر کے دریاؤں کے پانی پر دعویٰ ناقابل قبول

2026-08-15
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

یوم آزادی پر جموں و کشمیر  پولیس کے۵۱؍ اہلکاروں  کو دیے جائیں گے تمغے

2026-08-15
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

آٹھ ماہ معمول سے کم بارش کے بعد جولائی کے دوران۳۵  فیصد زائد بارش درج

2026-08-14
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
اہم ترین

 ڈی سی شوپیاں کے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس کالعدم قرار

2026-08-14
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک، دو زخمی

2026-08-14
کشمیر میں یومِ آزادی کی تقریبات کیلئےکثیر سطحی حفاظتی انتظامات
اہم ترین

کشمیر میں یومِ آزادی کی تقریبات کیلئےکثیر سطحی حفاظتی انتظامات

2026-08-13
کھیل کوٹے کی ملازمتوں کا معاملہ‘بھاجپا کا تحقیقات کا مطالبہ
اہم ترین

کھیل کوٹے کی ملازمتوں کا معاملہ‘بھاجپا کا تحقیقات کا مطالبہ

2026-08-13
پلوامہ میں دہشت گردی مخالف پولیس کارروائیاں جاری
اہم ترین

۱۹۹۰میں باپ بیٹے کا قتل ایس آئی اے کی وادی میں ۹ مقامات پر تلاشی کارروائیاں 

2026-08-13
Next Post
بیروہ میں ایک شخص کو درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا

سوپور میں۲۵سالہ نوجوان کو اپنے ہی گھر میں لٹکے ہوئے پایا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.