بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دفاعی سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت : راجناتھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-25
in قومی خبریں
A A
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ تنوع سے بھرے ہمارے ملک میں سیاحت کے لیے بے پناہ امکانات ہیں اور ہمیں ثقافتی سیاحت کے ساتھ ساتھ خاص طور پر دفاعی سیاحت اور سرحدی علاقوں کے تنوع پر مبنی سیاحت کے امکانات کو بڑھانے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے جمعرات کو سرحدی سڑک آرگنائزیشن کے نئے پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان جیسے متنوع ملک میں سیاحت کے لیے بہت زیادہ امکانات ہیں، جس کا میرے خیال میں فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔ ہمارے ملک میں زیارت گاہوں، تاریخی مقامات، پہاڑوں، جنگلات، صحراؤں، برف اور سمندر کا ایک شاندار امتزاج ہے۔ میں نے اسے ملک کے مختلف حصوں میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائش، ایرو انڈیا شو یا اس سے ملتی جلتی تقریبات میں بہت قریب سے دیکھا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ہم سوچیں، کیا ہم دفاعی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کوئی منصوبہ بنا سکتے ہیں؟ وزیر دفاع نے کہا کہ ثقافتوں کا تحفظ ہماری اخلاقی اور آئینی ذمہ داری بھی ہے جسے ہم سیاحت کے ذریعے بخوبی پورا کر سکتے ہیں۔ سفر کے ذریعے ہندوستانیوں نے دور دراز کے ممالک میں اپنی ثقافت کا نشان چھوڑا۔ ہمیں اس روایت کو دوبارہ زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ ماحولیاتی نقطہ نظر سے سیاحت کو فروغ دیا جائے، لیکن اس کے ساتھ ہمیں ثقافتی سیاحت کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ سرحدی علاقوں میں اتنے ثقافتی تنوع کے باوجود ابھی تک اسے وہاں اتنی اہمیت حاصل نہیں ہوئی ہے۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ یہ تنظیم سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا ایک مضبوط ستون بنی ہوئی ہے۔ شروع میںصرف دو پراجیکٹس سے اب یہ بڑھ کر 18 پراجیکٹ ہو چکے ہیں۔ تنظیم نے 60,000 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں، 850 بڑے پل، 19 فضائی پٹی اور 04 سرنگیں تعمیر کی ہیں۔ تنظیم نے املنگ لا پاس پر دنیا کی سب سے اونچی سڑک بنا کر تعمیرات کے میدان میں ہندوستان کو دنیا کے نقشے پر لا کھڑا کیا ہے۔ اٹل ٹنل کی تعمیر یقیناً کسی معجزے سے کم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں ترقی کے نئے مراکز ابھرے ہیں۔ شمال مشرقی جیسے خطے نہ صرف خود ترقی کر رہے ہیں بلکہ پورے ملک کی مجموعی ترقی کا نیا گیٹ وے بن رہے ہیں۔ سیاحت کی صنعت میں ترقی کے ساتھ سرحدی علاقے آج ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں۔ اٹل ٹنل کے افتتاح کے بعد اس خطے میں سیاحوں کی تعداد میں 6 گنا اضافہ ہوا ہے۔ یہ ایک بہت بڑی انقلابی تبدیلی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار

Next Post

تپ دق سے نمٹنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت : منڈاویہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
برکس ممالک دنیا کی 70 فیصد آبادی کو ٹیکہ لگانے کے ہدف پر کام کر رہا ہے: وزیر صحت

تپ دق سے نمٹنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت : منڈاویہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.