سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ہف شیر مال علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم میں ایک مقامی جنگجو مارا گیا۔
پیر کی رات کو پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے زینہ پورہ علاقے کے شیرمال گاؤں کے باغات میں جنگجوؤںاور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی گولی باری میں لشکر طیبہ سے وابستہ حال میں بھرتی کیا گیا مقامی جنگجو ہلاک جبکہ ایک فوجی زخمی ہو گیا۔
ترجمان نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ جگہ کی تلاشی کا عمل تیز کیا تو چھپے ہوئے جنگجوؤں نے پارٹی پر فائرنگ کی، جس کا جوابی کارروائی کی گئی، اس طرح انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔
ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران، ایک جنگجو کی شناخت عاقب احمد پال ولد محمد اکرم پال، ساکن دراونی امام صاحب شوپیاں کے طور پر ہوئی، جو لشکر طیبہ سے وابستہ تھا اور اس سال ۵ ستمبر سے سرگرم تھا مارا گیا۔اس کے علاوہ۴۴ آر آر کا ایک سپاہی بھی زخمی ہوا جس کو علاج کیلئے ۹۲ بیس اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔