سرینگر//
جموں کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ بورڈ کی طرف سے کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد عنقریب رکھا جائے گا۔
اندرابی نے کہا کہ وقف کی یونیورسٹی یہاں پہلے سے ہی موجود ہے لیکن اس میں وقف کا نام نہیں ہے ۔
وقف چیئرپرسن نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں ایک تقریب کے حاشیہ پرنامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
اندرابی نے کہا’’وقت جب بدلتا ہے تو سب کچھ ہوتا ہے کینسر ہسپتال کا بھی سنگ بنیاد ہم رکھنے جا رہے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں وقف کی یونیورسٹی پہلے سے ہی ہے لیکن اس میں وقف کا نام نہیں ہے اور اس کیلئے اب صرف وقف کا نام اور کام کرنا ہے ۔
عید گاہ کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اندرابی نے کہا کہ عید گاہ، عیدگاہ ہی رہے گا۔انہوں نے کہا’’عید گاہ کے ارد گرد جو زمین ہڑپ کی گئی ہے اس کو خالی کرکے ہم کھیلنے کے لئے بچوں کو دیں گے ۔‘‘