جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان بنگلہ دیش جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر بات چیت شروع کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-07
in قومی خبریں
A A
ہندوستان بنگلہ دیش جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر بات چیت شروع کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی//ہندوستان اور بنگلہ دیش نے کووڈ وبا اور حالیہ علاقائی و عالمی جغرافیائی سیاسی پیشرفتوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنی معیشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ سرحد پر تجارتی سہولیات اور رابطے کو مزید مستحکم کرنے کے لیے جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی آئی پی اے ) پرآج بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی اوردورہ ہندوستان پر آئیں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ کے درمیان آج یہاں حیدرآباد ہاؤس میں دو طرفہ سربراہی اجلاس میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کئی فیصلے کیے گئے اور اس سلسلے میں سات معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔ جن معاہدوں پر دستخط کیے گئے جن میں کشیارا ندی کے پانی کے اشتراک اور مشترکہ استعمال کو لے کر، بنگلہ دیش ریلوے حکام کو تربیت فراہم کرنا، بنگلہ دیش ریلوے کو مال برداری سمیت مختلف شعبوں میں آئی ٹی ایپلی کیشنز کے استعمال میں مدد ، بنگلہ دیش کے عدالتی افسران کی استعداد کار میں اضافہ۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون۔ تحقیق، خلائی شعبے میں تعاون اور پرسار بھارتی و بنگلہ دیش ٹیلی ویژن کے درمیان نشریات سے متعلق تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور سیکورٹی سے متعلق اہم موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی جن میں بنگلہ دیش میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ، بنگلہ دیش میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنج سے نمٹنے کے اقدامات، ہندو اقلیتوں کے تحفظ، روہنگیا کے مسئلے کے حل کے لیے اقدامات بالخصوص ان کے پرامن ذرائع میانمار واپسی کے اختیارات شامل ہیں۔ میٹنگ میں یہ مانا گیا کہ کووڈ کی وبا کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت 18 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ لیکن اسے مزید وسعت دینے کی گنجائش بھی ہے ۔ دونوں ممالک نے سی آئی پی اے پر بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور تین سال بعد جب بنگلہ دیش ایل ڈی سی یعنی کم ترقی یافتہ ممالک کے زمرے سے باہر نکلے گا، اس سے پہلے سی آئی پی اے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کی آخری تاریخ مقرر کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قومی امداد باہمی کی پالیسی دستاویز کا خاکہ تیار کرنے کے لئے قومی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان

Next Post

کینیڈا: چاقو سے حملے کا 1 ملزم مردہ پایا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
کینیڈا: چاقو سے حملے کا 1 ملزم مردہ پایا گیا

کینیڈا: چاقو سے حملے کا 1 ملزم مردہ پایا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.