منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کاروبار

مسافروں اور سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات اُٹھانا لازمی

برفباری یا شاہراہ بند ہونے کی ساتھ ہی فضائی کرایہ میں بے تحاشہ اضافے کے رجحان کو روکنا ضروری/ڈاکٹر فاروق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-11
in کاروبار, مقامی خبریں
A A
مسافروں اور سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات اُٹھانا لازمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

سرینگر//برفباری یا شاہراہ بند ہونے کی ساتھ ہی فضائی کرایہ میں بے تحاشہ اضافے کے رجحان کو روکنا ضروری ہے کی بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہمسافروں اور سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات اُٹھانا لازمی ہے ۔ رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی صدارت میں انٹرنیشنل ائرپورٹ سرینگر میں ائرپوراتھارٹی ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، جو اس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، کے علاوہ ڈائریکٹر ائرپورٹ اتھارٹی ، ائرپورٹ ایڈوائزری کمیٹی ممبر تنویر صادق، اے ڈی سی بڈگام،سی آئی ایس ایف انچارج ، انچارج جے کے پولیس، مختلف ائرلائنوں کے افسران اور بڈگام انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میٹنگ کے دوران ائرپورٹ میں تعمیر و ترقی کے کاموں کاجائزہ لینے کے علاوہ مسافروں کو بہم پہنچائے جانے والے سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اس دوران ممبران نے رائے دی کہ ائرپورٹ کے پہلے گیٹ میں چیکنگ کرنے کے بعد ایسے مسافروں کو ائرپورٹ تک پیدل چلنا پڑتا ہے جن کے پاس اپنی گاڑی یا ٹیکسی نہیں ہوتی ہے اس لئے وہاں پر ایک بس کا انتظام رکھا جائے جو مسافروںکو پہلے گیٹ سے ائرپورٹ تک مفت لے جایا کرے گی۔ اس کے علاوہ ممبران نے اس بات کی بھی تجویز دی کہ ائرلائنز کے کائونٹروں کو ائرپورٹ سے باہر لایا جائے ۔ میٹنگ کے شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کووڈ ٹیسٹنگ کے دوران غیر ضروری طور پر مسافروں کو قطاروں کھڑا کیا جاتا ہے ۔ اس لئے ضروری ہے کہ ایک ایسا میکانزم تیار کیا جائے کہ ایسے مسافروں کی ٹکٹوں پر ہی ویکسینیشن کے نشان لگائیں جائیں جنہوں نے ویکسین کے دونوں ٹیکے لگائے ہوئے ہیں۔میٹنگ میں ایئر پورٹ میں سہولیات کی بہتری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیاکہ ائرپورٹ میں حالیہ ایام کے دوران 16افراد کو ملازمتیں فراہم کیں گئیں اور اس بھرتی عمل کیلئے مقامی نوجوانوں کو ہی ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات پر میں ائرپورٹ حکام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرینگر کیلئے ہوائی کرایہ میں بے تحاشہ اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کا سیاحتی شعبہ پہلے ہی متاثر ہوگیا ہے اور بچی کچی کثر حد سے زیادہ ہوائی کرایہ پُر کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھوڑی سی برفباری یا سرینگر جموں شاہراہ بند ہونے کے ساتھ ہی یہاں ہوائی کرایہ آسمان چھو جاتا ہے ، جس سے نہ صرف مقامی لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ اس سے سیاحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کو کرایہ میں بے تحاشہ اضافہ پر فوری طور پر روک لگانا چاہئے۔ صدرِ نیشنل کانفرنس نے تمام متعلقین پر زور دیا کہ وہ مسافروں اور سیاحوں کی سہولت کیلئے مؤثر اقدامات اُٹھائیں تاکہ بیرونِ ریاست ایک اچھا پیغام جاسکے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ امسال سیاح پھر سے وادی کا رُخ کریں گے اور اس شعبہ میں پھر ایک بار چار چاند لگیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیراعظم مودی نے ملک بھر میں کووڈ کی صورتحال اور ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لیا

Next Post

اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا

اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.