کیف//
روسی یادوں سے نجات کے لیے کیف میں 95 سڑکوں کے نام تبدیل کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین نے دارالحکومت میں پچانوے سڑکوں کے نام تبدیل کر دیے، یہ اقدام روسی ماضی کی یادوں سے مکمل نجات کے لیے اٹھایا گیا۔
یوکرین کے دارالحکومت میں روسی اور سوویت مقامات کے ناموں کو تبدیل کرنے کی مہم جاری ہے، کیف کے میئر نے اس اقدام کا اعلان یوکرین کی آزادی کے 31 سال مکمل ہونے کے ایک دن بعد کیا۔
رواں برس فروری میں روس کے حملے کے بعد سے یوکرین نے derussification” کے عمل کو تیز کر دیا ہے، یہ مہم ماسکو کی سیکڑوں سالہ حکمرانی کے ورثے کو ختم کرنے کی مہم ہے۔
میئر وٹالی کلِشکو نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ سڑکوں کے نئے ناموں سے یوکرین کے اہم تاریخی واقعات کے ساتھ ساتھ ان مشہور شخصیات اور ہیروز کی یاد منعکس ہونی چاہیے، جنھوں نے یوکرین کی شان قائم کی اور ہماری ریاست کی آزادی کے لیے جدوجہد کی۔
میئر کا کہنا تھا کہ یہ عمل ابھی ختم نہیں ہوا اور مہم کو آگے بڑھایا جائے گا۔