لندن//انگلینڈ کے تیز گیند باز جیمز اینڈرسن نے کہا کہ انہوں نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے باہر کئے جانے پر خاموشی اختیار کرلی ہے۔39 سالہ اینڈرسن، 35 سالہ اسٹورٹ براڈ ویسٹ انڈیز کے ساتھ جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔اینڈرسن نے 169 ٹیسٹ میں 640 وکٹیں حاصل لی ہیں۔ انہوں نے بی بی سی ریڈیو فائیو لائیو کو بتایا کہ انگلینڈ کی سلیکشن پالیسی’’مکمل طور پر میرے کنٹرول سے باہر‘‘تھی۔
میں نے ہفتے پہلے اس فیصلے پرخاموشی اختیار کرلی تھی۔ میں کاؤنٹی سیشن کے لیے تیار ہوں اور لوگوں کو دکھاسکتا ہوں کہ میں کیا کر سکتا ہوں۔تجربہ کار تیز گیند باز اب اگلے ماہ شروع ہونے والی کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں لنکاشائر کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے پرتوجہ مرکوز کررہے ہیں۔میں جسمانی اور ذہنی طور پر اچھا محسوس کر رہا ہوں اور میں لنکاشائر کے لیے کھیلنے کا منتظر ہوں۔انگلینڈ کے کوچنگ ڈھانچے کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی ہے اور اینڈرسن اپنے بین الاقوامی مستقبل کے بارے میں واضح نہیں ہیں۔ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ، ڈائریکٹر کرکٹ ایشلے جائلز اور اسسٹنٹ کوچ گراہم تھورپ سبھی کو انگلینڈ کی ایشز سیریز میں 0-4 سے شکست کے بعد باہر کاراستہ دکھادیاگیاتھا۔
اینڈرسن نے کہا، ’’مجھے نہیں معلوم کہ کوچنگ کی صورتحال کیا ہوگی۔ اس قسم کے فیصلے اور میرا کیریئر میری پہنچ سے باہر ہے۔میں جوکرسکتا ہوں، وہ ہے کرکٹ کھیلنا، اپنی صلاحیتوں اور جم میں سخت محنت کرنے کی کوشش کرنا اور اپنے جسم کو تیار کرنا۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
(یواین آئی)