جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عدلیہ پر اعتماد کھونا جمہوریت کی بقا کیلئے خطرہ:چیف جسٹس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-21
in اہم ترین
A A
سپریم کورٹ آئندہ ہفتے حجاب معاملے کی سماعت کرے گا:چیف جسٹس

ramana

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

حیدرآباد//
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس این وی رمنا نے کہا ہے کہ عدلیہ پر اعتماد کھونا جمہوریت کی بقا کے لیے خطرہ ہے ۔انہوں نے اے پی کے وجئے واڑہ میں نوتعمیر شدہ کورٹ کامپلکس کا افتتاح انجام دیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے تلگومیں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ عوام کا بھروسہ عدلیہ پر سے نہ اٹھے ۔انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ججز اور وکلاء زیر التوا مقدمات میں جلد انصاف فراہم کرنے کی کوشش کریں۔
یہ کہتے ہوئے کہ وکلاء کو معاشرہ میں تبدیلی کیلئے کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے سینئر وکلاء کو مشورہ دیا کہ جونیئرز کی حوصلہ افزائی کریں۔جسٹس رمنا نے کہا کہ معاشرہ پرامن اور متحد ہو گا تو ترقی بہت آسان ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بعض ریاستوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے ، اس تناظر میں عدالتوں کی عمارتوں کی تعمیر کیلئے مرکز سے فنڈز کی درخواست کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی فنڈز دیئے جائیں تو بہتر ہوگا۔
جسٹس رمنا نے کہا کہ انہوں نے عدالتوں میں بہت سی اسامیاں پُر کی ہیں جس میں تمام ذاتوں اور علاقوں کے لوگوں کو نمائندگی دی گئی ہے ۔انہوں نے مسرت کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ جس عمارت کا انہوں نے سنگ بنیاد رکھا تھا آج اس کا افتتاح کرنے پر انہیں فخر محسوس ہورہا ہے ۔ مختلف وجوہات کی بنا پر کورٹ کامپلکس کی تعمیر میں تاخیر ہوئی۔
چیف جسٹس آف انڈیا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد موجودہ اے پی ریاست معاشی طور پر پیچھے رہ گئی ہے ، اے پی کے عوام کو لگتا ہے کہ تقسیم کی وجہ سے وہ مسائل کا شکار ہوگئے ہیں، اس لیے مرکز کو اس سلسلے میں ریاست کو مدد فراہم کرنی چاہیے ۔
جسٹس رمنا نے کہا کہ انہوں نے دو تلگو ریاستوں میں ججوں کی آسامیوں کو پُر کیا ہے ۔ اسی طرح وہ ہائی کورٹ کے۲۵۰ججوں اور سپریم کورٹ کے۱۱ججوں کی تقرری کرنے میں کامیاب رہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی وائی ایس جگن کے تعاون کی وجہ سے ہی اس عدالت کی عمارت کو مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا کہ اس سرزمین پر پیدا ہونے والے رمنا، ملک کی اعلی ترین عدالت کے چیف جسٹس کے عہدہ پر فائز ہوئے جن کے ہاتھوں عدالت کی عمارت کا افتتاح کیا عمل میں آیا، یہ ایک یادگار تقریب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کی حکومت عدلیہ سے متعلق تمام معاملات میں تعاون کرے گی۔
واضح رہے کہ اس کورٹ کامپلکس کا سنگ بنیاد۲۰۱۳میں جسٹس این وی رمنا کے ہاتھوں رکھا گیا تھا، اور پھر ان کے ہاتھوں اس کا افتتاح عمل میں آیا۔
اس تقریب میں اے پی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پرشانت کمار مشرا اوردیگر ججس نے بھی شرکت کی۔اس نوتعمیر شدہ کامپلکس میں۶فلورس کا کام مکمل ہوگیا ہے ۔ نئے کورٹ کامپلکس میں۲۹عدالتیں کام کریں گی۔اس کامپلکس کی تعمیر پر۱۰۰کروڑ روپئے صرف کئے گئے ہیں۔ جسٹس این وی رمنا کا وجئے واڑہ کی عدالت سے کافی گہرا تعلق ہے کیونکہ انہوں نے یہاں سے اپنے قانون کے کیریئر کا آغاز کیا۔ چیف جسٹس رمنا اور وزیراعلی جگن نے کورٹ کامپلکس کے احاطے میں پودا لگایا۔
بعد ازاں جسٹس رمنا نے آچاریہ ناگرجنا یونیورسٹی میں گریجویشن تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی اور یونیورسٹی کی طرف سے دی گئی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ گورنر وشو بھوشن ہری چندن، ر یاستی وزیر بوتسا ستیہ نارائنا، یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر پتیٹی راج شیکھر اور دیگر اس پروگرام میں شریک تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چاڈورہ گرینیڈ حملے میں ملوث دو ہائبرڈ جنگجو گرفتار

Next Post

پہلگام حادثہ:وفاقی وزیر داخلہ نے ایمز میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
Next Post
پہلگام حادثہ:وفاقی وزیر داخلہ نے ایمز میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی

پہلگام حادثہ:وفاقی وزیر داخلہ نے ایمز میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.