جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جوہری معاہدے پر تہران کی تازہ ترین تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں : امریکہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-17
in عالمی خبریں
A A
جوہری معاہدے پر تہران کی تازہ ترین تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں : امریکہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چاہتے ہیں ایران عظیم ملک بنے اور یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ممکن ہے؍ ٹرمپ

پوتن نے یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے روسی وفد کی تشکیل کو منظوری دی

واشنگٹن//
امریکہ نے کہا ہے کہ وہ 2015 میں تہران کے جوہری ترقیاتی پروگرام کو محدود کرنےکے معاہدے کی بحالی کے لیے یورپی یونین کی ثالثی میں طے پانے والی حتمی تجویز پر ایران کے ردِعمل کا جائزہ لے رہا ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے منگل کو کہا کہ واشنگٹن کو یورپی یونین کے توسط سے ایران کی دستاویز موصول ہوئی ہے اور وہ اپنے یورپی اتحادیوں کو امریکی ردعمل سے آگاہ کرے گا۔
تہران میں سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے منگل کو اطلاع دی تھی کہ ایرانی مذاکرات کاروں نے اپنا جواب یورپی یونین کو جمع کرا دیا ہے اور ان انتباہات کے باوجود کہ مزید مذاکرات نہیں ہوں گے ، یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ اب بھی یورپی یونین کی تجویز کو قبول نہیں کریں گے۔
نیڈ پرائس کا کہنا تھا ” ہمیں جوہری معاہدے کی بحالی سےمتعلق یورپی یونین کے مجوزہ حتمی متن پر ایران کے تبصرے موصول ہوئے ہیں اور ہم ان کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم یورپی یونین اور اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت میں مصروف ہیں۔”
اس بارے میں کہ آیا ایران کا جواب سنجیدہ ہے نیڈ پرائس نے کہا کہ "میں پہلے سے اس کا اندازہ نہیں لگانا چاہتا، کیوں کہ ہم ابھی اس کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ یورپی یونین کو جو کچھ فراہم کیا گیا ہے اور اس کے نتیجے میں جو کچھ ہمیں فراہم کیا گیا ہے، اسے سمجھنے میں کچھ وقت درکار ہوگا۔ لیکن ہمیں امید ہے ایران سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گا جو ہم نے اب تک ان کی جانب سے نہیں دیکھی۔”
ایران کی سرکاری ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ” فریقین کے درمیان اختلافات تین مسائل پر ہیں ، جن میں سے دو معاملات میں امریکہ نے زبانی طور پر لچک کا مظاہرہ کیا ہے لیکن اسے متن میں شامل کیا جانا چاہیے ۔ تیسرا مسئلہ معاہدے کے تسلسل کی ضمانتوں سے منسلک ہے ، جس کا انحصار امریکہ کی حقیقت پسندی پر ہے ۔
ایجنسی نے خبر دی کہ،” ایران نے ویانا معاہدے کے مسودے کے متن پر ایک تحریری جواب جمع کرا دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ نے جواب میں حقیقت پسندی اور لچک کا مظاہرہ کیا تو ایک معاہدہ طے پاجائے گا۔”
ارنا نے اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کے حوالے سے کہا تھا کہ "امریکی فریق نے تہران کی طرف سے کیے گئے دونوں مطالبات کو زبانی طور پر تسلیم کر لیا ہے۔”
واضح رہے کہ برطانیہ ، چین ، فرانس اور جرمنی نے اگست کے شروع میں ایک ماہ کے وقفےکے بعد جوہری معاہدے پر ایران کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کیے تھے۔ امریکہ ان مذاکرات میں بالواسطہ طور پرشرکت کرتا رہا ہے۔
یورپی یونین کے ایک اعلیٰ سفارت کار جوزف بوریل کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ تہران نے اپنا جواب جمع کرایا ہے اور کہا ہے کہ اس کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے 2015 کے جوہری معاہدے کے باضابطہ عنوان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "ہم اس کا مطالعہ کر رہے ہیں اور JCPOA کے دیگر شرکاء اور امریکہ سے مشاورت کر رہے ہیں۔”
انہوں نے اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں کہ جواب میں کیا کچھ شامل ہے۔
جوہری معاہدےکی بحالی کے امکان نے تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی لانے میں مدد کی ہے۔
یہ تاریخی معاہدہ 2018 میں تب سے تعطل کا شکار ہے جب اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس معاہدے سے دستبردار ہو گئے تھے اور ایران کے خلاف معیشت کو مفلوج کرنے والی اقتصادی پابندیاں دوبارہ نافذ کر دی تھیں۔
ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والے اہم ممالک گزشتہ ہفتے بوریل کی جانب سے پیش کیے جانے والے حتمی مسودے پر تہران کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔
ارنا نے ایک ایرانی سفارت کار کے حوالے سے ، جس کانام ظاہر نہیں کیا ، کہا کہ یورپی یونین کی تجاویز اس صورت میں قابل قبول ہیں اگر وہ ایران کو پابندیوں اور تحفظات سے منسلک متعدد نکات کے ساتھ ساتھ جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کےساتھ زیر التوا مسائل پر یقین دہانیاں فراہم کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روہنگیا کو دہلی میں فلیٹ نہیں دیے جائیں گے : وزارت داخلہ

Next Post

چین میں گرمی کی لہر نے انڈوں کی قیمتیں بڑھا دیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

چاہتے ہیں ایران عظیم ملک بنے اور یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ممکن ہے؍ ٹرمپ

2025-05-16
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین
عالمی خبریں

پوتن نے یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے روسی وفد کی تشکیل کو منظوری دی

2025-05-16
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر کا ٹرمپ کو کرارا جواب۔ "ہم غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے!”

2025-05-16
ہم کسی بھی بیرونی طاقت کو شام کو خانہ جنگی میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے:الشرع
عالمی خبریں

شام کے روشن مستقبل کا آغاز اب ہو چکا ہے ؍ احمد الشرع

2025-05-16
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
عالمی خبریں

ایام حج، غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا

2025-05-15
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

سعودی معیشت خطے میں امریکہ کی سب سے بڑی شراکت دار ہے: شہزادہ محمد بن سلمان

2025-05-15
ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 21 افراد ہلاک
عالمی خبریں

میکسیکو : انتخابی مہم کے دوران فائرنگ۔ میئر امیدوار سمیت 4 افراد قتل

2025-05-15
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

سعودی عرب کی اسرائیل سے تعلقات کی بحالی میری خواہش ہے، صدر ٹرمپ

2025-05-15
Next Post
۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :جموں میں گرمی کی شدت عروج پر، رواں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ

چین میں گرمی کی لہر نے انڈوں کی قیمتیں بڑھا دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.