اتوار, اکتوبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

چین کے دوغلے پن سے سلامتی کونسل کا نظام ناکام ہورہا ہے :دہلی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-11
in اہم ترین
A A
سلامتی کونسل کی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امریکی صحافی کے قتل کی مذمت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘

بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر عمر کی بنیاد پر پابندی مسترد ‘ رسائی بنیادی حق قرار

نئی دہلی//
جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے چھوٹے بھائی عبدالرؤف اصغر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پابندی عائد کرنے کی تجویز پر چین کے ویٹو سے ناراض ہندوستان نے آج اس پر الزام لگایا کہ چین کے ’دوغلے پن‘اور’دوہری کردار‘’، سے نہ صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ بلکہ سلامتی کونسل کا کام بھی ناکام ہو رہا ہے ۔
ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ہندوستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بدھ کو۱۲۶۷پابندیوں کی کمیٹی میں جیش محمد کے نمبر۲لیڈر عبدالرؤف اصغر پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی تھی، جس کا شریک تجویز کنندہ امریکہ بھی تھا، لیکن چین نے اسے تکنیکی بنیاد پر ویٹو کرکے منظور نہیں ہونے دیا جبکہ سلامتی کونسل کے دیگر تمام ۱۴؍ارکان قرارداد کے حق میں رہے ۔ عبدالرؤف اصغر کو۱۹۹۹میں انڈین ایئر لائنز کے طیارے کو ہائی جیک کرنے ‘۲۰۰۱میں پارلیمنٹ پر حملے اور ۲۰۱۵میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کی سازش میں ملوث سمجھا جاتا ہے ۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چین نے ایسا رویہ اختیار کیا ہو۔ رواں سال جون میں۱۲۶۷پابندی کمیٹی کی میٹنگ میں پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ کے دہشت گرد عبدالرحمان مکی پر پابندی کیلئے ہندوستان اور امریکہ کی مشترکہ قرارداد کو بھی چین نے تکنیکی بنیادوں پر ویٹو کرکے منظور نہیں ہونے دیا تھا۔
مکی پر۲۰۰۸کے ممبئی حملوں کیلئے پیسے حاصل کرنے اور دہشت گردوں کو بنیاد پرست نظریات سے لیس کر کے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کا الزام ہے ۔
ذرائع کے مطابق ان دونوں معاملوں میں دونوں دہشت گردوں کے خلاف ناقابل تردید شواہد موجود ہیں اور امریکہ نے اپنے ملکی قوانین کے تحت دونوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔
ذرائع کا کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ممنوعہ کمیٹی کو سیاسی وجوہات کی بنا پر اپنا کردار ادا کرنے سے روکا گیا۔’’ چین کے اقدامات نے دہشت گردی کے خلاف اجتماعی جدوجہد میں عالمی برادری کے دوغلے پن اور دوہرے کردار کو بے نقاب کر دیا ہے ۔ چین کو پاکستان میں مقیم دہشت گردوں پر پابندیاں لگانے سے روکنے کے لیے سیاسی طور پر محرک اقدامات سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کام کی پوری مطابقت اور تقدس کو مجروح کیا گیا ہے ۔‘‘
دریں اثنا چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ایک سوال کے جواب میں کہا ’’ ہمیں اس فرد پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کا جائزہ لینے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آزادی کا امرت مہااتسو:گائیکی‘مضمون نویسی اور مباحثہ کا گرینیڈ فائنل

Next Post

امر ناتھ یاترا پر امن طریقے سے اختتام پذیر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘
اہم ترین

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘

2026-10-18
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
اہم ترین

بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر عمر کی بنیاد پر پابندی مسترد ‘ رسائی بنیادی حق قرار

2026-10-18
 لداخ میں تعطل برقرار، مرکز سیاسی حل کے لیے پُرعزم، بات چیت جاری رکھنے کی اپیل
اہم ترین

 لداخ میں تعطل برقرار، مرکز سیاسی حل کے لیے پُرعزم، بات چیت جاری رکھنے کی اپیل

2026-10-18
’کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں اولین ترجیح برقرار رہیں گی‘
اہم ترین

عوام کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی ‘ جواب دہی یقینی بنانے پر زور

2026-10-18
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

 کشتواڑ میں نابالغ لڑکی کی موت کیس میں فرد جرم داخل

2026-10-18
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

جموں میں مبینہ منشیات فروش  گرفتار‘۳۸۵گرام ہیروئن برآمد

2026-10-18
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

مرکز نے لداخ کی پہاڑی  ترقیاتی کونسلوں کے ڈھانچے  اور انتخابی قواعد میں ترمیم کر دی

2026-10-18
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

آئی ٹی آئی اداروں کی جدید  کاری کیلئے۴۷۵ کروڑ روپے  منظوری پر عمر کا مرکزکا شکریہ

2026-10-18
Next Post
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ

امر ناتھ یاترا پر امن طریقے سے اختتام پذیر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.