(ایجنسیاں )
سرینگر؍۲۸ نومبر
اونتی پورہ پولیس نے مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ ایک اوور گراؤنڈ ورکر (او جی ڈبلیو) کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت نظر بند کرکے ڈسٹرکٹ جیل کشتواڑ منتقل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی ضلع مجسٹریٹ پلوامہ کی جانب سے جاری کردہ حکم کے تحت عمل میں لائی گئی، جنہیں اس طرح کے احکامات جاری کرنے کا مجاز اختیار حاصل ہے۔
نظر بند شخص کی شناخت داؤد احمد پرے ولد غلام محمد پرے ساکن کٹی پورہ چر سو کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے ڈسٹرکٹ جیل کشتواڑ میں رکھا گیا ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی روک تھام اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف جاری اقدامات کا حصہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔










