منگل, نومبر 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

 سب کچھ مہنگا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-24
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یہ عمر نہیں دہلی کی بات ہے

کشمیر کے سیاستدان‘بہترین اداکار

 

اپنے کشمیر میں سب کچھ مہنگا ہے…. سب کچھ ۔ہر ایک چیز کی قیمت آسمان کو چھوتی نظر آ رہی ہے ….یہ کبھی پیچھے مڑ کے نہیں دیکھتی ہے ‘ ایک بار اس نے اٹھان لی تو اللہ میاں کی قسم پھر اس کی پرواز نہیں رک جاتی ہے …. بالکل بھی نہیں رکتی ہے ۔اس لئے صاحب اگر کوئی یہ کہے کہ کشمیر دنیا کے مہنگے ترین مقامات میں سے ایک ہے تو ہم آنکھیں بند کر کے اس پر یقین کریں گے ….یقیناً کشمیر مہنگا نہیں ہو نا چاہیے …. بالکل بھی نہیں ہو نا چاہیے کہ اس کی اتنی اوقات کہاں …. لیکن صاحب سچ تو یہی ہے کہ یہ مہنگا ہے …. یہاں ہر ایک چیز مہنگی ہے ….یقیناً ملک کے دوسرے حصوں میں بھی مہنگائی ہے ‘آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی ہے …. جس نے ہماری طرح دوسرے دیش واسیوں کا بھی جینا محال کردیا ہے…. مشکل کردیا ہے…. لیکن پھر بھی کشمیر اور ملک کے دوسرے حصوں میںایک فرق ہے ….اور فرق یہ ہے کہ وہاں سب کچھ مہنگا ہے ‘ہر ایک چیز کی ایک قیمت ہے‘لیکن یہاں ایک چیز کی کوئی قیمت نہیں ہے اور…. اور بالکل بھی نہیں ہے…. یہ سستی ہے ‘اس کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے اور…. اور بالکل بھی نہیں ہے اور…. اور وہ آپ او ر ہم ہیں‘ کشمیر کے واسی ہیں ‘جن کی کوئی قیمت نہیں ہے …. کتوں…. آوارہ کتوں کی قیمت ہے ‘اتنی زیادہ ہے کہ ان کو یہاں کوئی ہاتھ لگانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ہے…. لیکن…. لیکن صاحب انسانوں کی کوئی قیمت نہیں ہے…. اور یہ بات یہ کتے…. آوارہ کتے بھی جان گئے ہیں‘ اسی لئے تو…. تو وہ جہاں چاہیں ‘ جب چاہیں ہم پر حملہ آور ہو سکتے ہیں اور…. اور ہو رہے ہیں …. اس لئے ہو رہے ہیں کہ ان کی سمجھ میں بھی ہماری اوقات آگئی ہے اور …. اورسو فیصد آگئی ہے ۔ کوئی انہیں روکنے والا نہیں ہے ‘ٹوکنے والا بھی نہیں ہے …. کہ بات ان کے حقوق کی ہے ….کتوں…. آوارہ کتوں کے حقوق کی ہے….حقوق جو محفوظ رہنے چاہئیں ‘ جن پر کوئی صرب نہیں آنی چاہیے۔ رہی آپ کی اور ہماری بات‘ جو ان کتوں…. آوارہ کتوں کے تر نوالہ بن جاتے ہیں‘ یا بنتے جا رہے ہیں تو…. تو صاحب یہ بھی کوئی بات ہوئی …. اور اس لئے نہیں ہوئی کہ ہماری کوئی اوقات ہے اور …. اور نہ کوئی قیمت ۔….کتوں…. آوارہ کتوں کی ہے …. اوقات بھی اور قیمت بھی …. اور ہاں بلیوں کی بھی کہ اب وہ بھی ہم پر حملہ کرنے لگی ہیں۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

موسم کے تابع تعلیمی کیلنڈر کب تک؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ عمر نہیں دہلی کی بات ہے

2026-11-20
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

کشمیر کے سیاستدان‘بہترین اداکار

2026-11-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لاشوں پر سیاست !

2026-11-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لداخ اور ہم

2026-11-17
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ہم بے روزگاری میں تو آگے ہیں! 

2026-11-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ رشک ہے اور نہ حسد

2026-11-14
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ الزام تراشیاں کسی کام کیں نہیں

2026-11-13
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ گھنٹہ گھرہے تاج محل نہیں!

2026-11-12

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.