منگل, نومبر 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 سکینہ کی جی ایم سی احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں سے ملاقات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-24
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ڈاکٹروں کے مطالبات پر غور کرنے اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

(ویب ڈیسک)

متعلقہ

شیش ناگ جھیل کے قریب کیا ہو رہا ہے ؟

پیک شدہ پانی کے بڑے برانڈز کے نمونے جمع ‘ ضابطوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ

سرینگر؍۲۳نومبر

جموں و کشمیر کی وزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو نے پیر کے روز گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سرینگر میں احتجاج کرنے والے پوسٹ گریجویٹ (پی جی) اور سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات پر غور کیا جائے گا اور مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

جی ایم سی سرینگر میں ڈاکٹروں کا احتجاج پیر کو مسلسل پانچویں روز جبکہ جی ایم سی جموں میں چھٹے روز بھی جاری رہا۔ احتجاج میں دیگر طبی اداروں اور ضلع اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے بھی شرکت کی۔

احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کے مطالبات میں وظیفے میں خاطر خواہ اضافہ، ملک کی دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تعینات ڈاکٹروں کے برابر وظیفہ اور زچگی کی چھٹیوں کی سہولت شامل ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر کو ڈاکٹروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا، بالخصوص ملک کے دیگر حصوں میں ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کے مقابلے میں وظیفے کی رقم میں فرق اور زچگی کی چھٹیوں کے لیے مناسب سہولت فراہم کرنے کی ضرورت پر توجہ دلائی گئی۔

سکینہ ایتو نے ایک بار پھر یقین دلایا کہ ان مسائل کا جائزہ لیا جائے گا اور حکومت مطالبات کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

ادھر پیر کے روز احتجاج میں مزید شدت آئی اور کئی ضلع اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے تحریک کی حمایت میں پُرامن احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا۔ جے ایل این ایم اسپتال ریناواری کے ڈاکٹر روی نے پُرامن احتجاج شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی۔

اے آئی ایم ایس اے جموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد مومن خان نے بھی حکومت سے فوری مداخلت کرتے ہوئے پی جی اور سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات حل کرنے کی اپیل کی۔تاہم وزیر کی مداخلت کے باوجود احتجاج ختم نہیں ہوا اور یہ طبی کالجوں سے نکل کر جموں و کشمیر کے کئی ضلع اسپتالوں تک پھیل گیا۔

اس سے قبل پی ڈی پی رہنما التجا مفتی نے پیر کو جموں و کشمیر حکومت سے جی ایم سی سرینگر میں احتجاج کرنے والے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کے وظیفے میں اضافہ کرنے کی اپیل کی۔

التجا مفتی نے احتجاجی ڈاکٹروں سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور حکام پر ’’آمریت‘‘ کا رویہ اختیار کرنے اور احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کو امتحانات میں ناکام کرنے کی دھمکیاں دینے کا الزام لگایا۔

التجا نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی ایم سی سرینگر میں حکومت اور انتظامیہ کی آمریت دیکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چار روز سے پُرامن احتجاج کرنے والے پی جی ڈاکٹروں کو اب حکومت کی جانب سے امتحانات میں ناکام کرنے کی براہ راست دھمکیاں دی جا رہی ہیں، صرف اس لیے کہ وہ وظیفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

پی ڈی پی رہنما نے کہا کہ۲۰۱۷ میں چھٹے تنخواہ کمیشن کے نفاذ کے بعد سے ڈاکٹروں کو دیا جانے والا وظیفہ جوں کا توں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر دیگر ریاستوں سے موازنہ کیا جائے تو یہاں ڈاکٹروں کو زیادہ سے زیادہ۷۰ ہزار روپے وظیفہ دیا جاتا ہے، جبکہ اتر پردیش، گجرات، بہار اور دہلی جیسے علاقوں میں پی جی ڈاکٹروں کو کم از کم ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ فراہم کیے جاتے ہیں۔

التجا نے کہا کہ پی جی ڈاکٹر اسپتالوں کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جو دن رات اسپتالوں میں خدمات انجام دیتے ہیں، جبکہ ان کے ڈیوٹی اوقات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے وزیر صحت اور وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کے وظیفے میں اضافہ کیا جانا چاہیے اور حکومت کو دھمکیاں دینے کے بجائے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

پی ڈی پی لیڈر نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ ایسی جمہوریت میں کیا معنی ہیں جہاں میڈیا کو جی ایم سی سرینگر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی؟

التجا نے الزام لگایا کہ ڈاکٹروں کو جانوروں کی طرح اسپتال کے اندر محصور رکھا گیا ہے اور انہیں میڈیا سے بات کرنے کے لیے باہر آنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی، جبکہ امتحانات میں ناکام کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان اور جاپان نے سمندری تجارت کے تحفظ اور دفاعی تعاون بڑھانے پر زور دیا: جے شنکر

Next Post

آئی جی پی کشمیر کاوادی کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شیش ناگ جھیل کے قریب کیا ہو رہا ہے ؟
اہم ترین

شیش ناگ جھیل کے قریب کیا ہو رہا ہے ؟

2026-11-24
پیک شدہ پانی کے بڑے برانڈز کے نمونے جمع ‘ ضابطوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
اہم ترین

پیک شدہ پانی کے بڑے برانڈز کے نمونے جمع ‘ ضابطوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ

2026-11-24
کرن رجیجو کا سرینگر میں بی بی حلیمہ نرسنگ کالج کا افتتاح 
اہم ترین

کرن رجیجو کا سرینگر میں بی بی حلیمہ نرسنگ کالج کا افتتاح 

2026-11-24
’ بھرتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی جائے‘
اہم ترین

’ بھرتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی جائے‘

2026-11-24
یکم تا پانچویں جماعتوں کیلئےیکم دسمبر سے سرمائی تعطیلات دینا زیر غور:وزیر تعلیم
اہم ترین

یکم تا پانچویں جماعتوں کیلئےیکم دسمبر سے سرمائی تعطیلات دینا زیر غور:وزیر تعلیم

2026-11-24
 ایل جی سنہا اور وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کی عیدالاضحیٰ پر مبارکباد
اہم ترین

ایل جی اور وزیر اعلیٰ  کی گرو نانک جینتی پر مبارکباد

2026-11-24
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد لون کا ایس ایس بی کو  ختم کرکے بھرتی عمل کو غیر مرکزی بنانے کا مطالبہ

2026-11-24
آئی جی پی کشمیر کاوادی کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

آئی جی پی کشمیر کاوادی کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-11-24
Next Post
آئی جی پی کشمیر کاوادی کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

آئی جی پی کشمیر کاوادی کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.