جمعرات, نومبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’’ہم بزدل نہیں جو بہانے  تلاش کریں‘‘، عمر عبداللہ کا یو ٹی نظام میں حکومتی کارکردگی کا دفاع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-19
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ریاستی درجہ کی بحالی :واضح مدت کی مانگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

(ایجنسیاں )

مینڈھر/جموں؍۱۸ نومبر

متعلقہ

’جموںکشمیر جلد دہشت گردی سے پاک ہو گا‘

چناب ویلی میں شدید سردی کی لہر: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے (یو ٹی) کے نظام کی پابندیوں کے باوجود ان کی حکومت اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے اور کبھی بھی اپنی ناکامیوں کے لیے بہانے نہیں بناتی۔

عمرعبداللہ نے جموں و کشمیر میں یو ٹی کا موجودہ نظام برقرار رکھنے اور ریاستی درجہ بحال نہ کرنے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ مرکز اپنے وعدے کے باوجود ریاستی درجہ بحال کرنے کے معاملے پر بار بار موقف تبدیل کر رہا ہے۔

پونچھ کے مینڈھر علاقے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا، ’’آپ نے کبھی میرے کسی ساتھی کو یہ کہتے نہیں سنا ہوگا کہ ہم مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہیں، اس لیے کام نہیں کر سکتے، یا ہمیں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ہم نے کبھی ایسا نہیں کہا اور نہ ہی آئندہ کہیں گے۔ یقیناً ان حالات میں کام کرنا آسان نہیں ہے، لیکن ہم بزدل نہیں ہیں کہ مشکل حالات سے گھبرا جائیں یا اپنی کارکردگی نہ دکھانے کے لیے انہیں بہانے کے طور پر استعمال کریں۔‘‘

وزہر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت اور منتخب نمائندوں کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کے نظام کی پابندیوں میں کام کرنے پر مجبور کرکے دانستہ طور پر نقصان دہ صورتحال میں رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے سوال کیا، ’’اگر چیف سیکریٹری کو یکساں حیثیت حاصل ہے اور چیف جسٹس کی حیثیت بھی وہی ہے، تو وزرا اور منتخب نمائندوں کی حیثیت میں فرق کیوں رکھا جاتا ہے؟‘‘

نیشنل کانفرنس کے رہنما نے الزام لگایا کہ موجودہ انتظام کا مقصد منتخب حکومت کو کمزور کرنا اور عوام کے منتخب نمائندوں کی عزت و وقار کو مجروح کرنا ہے۔

عمرعبداللہ نے کہا، ’’آپ چیف سیکریٹری کو کمزور کرنا نہیں چاہتے، نہ چیف جسٹس کی حیثیت گھٹانا چاہتے ہیں۔ آپ عوام کی منتخب حکومت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور ان کے منتخب نمائندوں کو ذلیل کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

اختیارات کی محدودیت کے باوجود وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت نے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں جموں و کشمیر کے خصوصی درجے اور آئینی تحفظات کی بحالی کے مطالبے پر اسمبلی میں قرارداد منظور کرنا بھی شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت نے غریب خاندانوں کو سالانہ۱۲ مفت ایل پی جی گیس سلنڈر فراہم کرنے کی اسکیم شروع کر دی ہے، جس کے ابتدائی مرحلے میں سالانہ چھ سلنڈر فراہم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ۲۰۰ یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کی اسکیم پر کام شروع ہو چکا ہے، جبکہ خواتین کے لیے مفت بس سفر کی سہولت پہلے ہی شروع کی جا چکی ہے۔

عمرعبداللہ کے مطابق حکومت نے بیواؤں سمیت مختلف مستحقین کی پنشن میں اضافہ کیا ہے اور غریب خواتین کے لیے شادی کی امدادی رقم بھی بڑھائی ہے۔

روزگار اور ریزرویشن کے معاملے پر عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت نے بھرتی کے عمل میں تیزی لائی ہے اور ریزرویشن کے نظام کو معقول بنانے کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کی جانب سے تشکیل دی گئی ذیلی کمیٹی نے اس معاملے پر رپورٹ تیار کی اور سفارشات منظور کیں، لیکن جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہونے کی وجہ سے فیصلوں کو بار بار سوالات کے ساتھ واپس بھیجا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا، ’’ہم ان سوالات کے جواب دیتے ہیں، لیکن معاملہ ایک بار پھر ہمارے پاس واپس بھیج دیا جاتا ہے اور ہم دوبارہ جواب تیار کر رہے ہیں۔‘‘

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوامی مطالبے پر اسکولوں کے امتحانات مارچ کے بجائے نومبر اور دسمبر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

عمر عبداللہ نے ’دربار موو‘ کی بحالی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی جماعت کا انتخابی وعدہ تھا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں شہر یا جموں ضلع میں ایک بھی نشست نہیں جیت سکی تھی اور پورے پیر پنجال خطے میں بھی اسے صرف چند نشستیں حاصل ہوئی تھیں، اس کے باوجود انہوں نے دربار موو کی روایت بحال کی۔

دربار موو کے تحت حکومت چھ ماہ سری نگر اور چھ ماہ جموں میں کام کرتی ہے۔ اس روایت کو لیفٹیننٹ گورنر نے ختم کر دیا تھا۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ مرکز نے مغل روڈ سرنگ منصوبے کو منظوری دے دی ہے، جس سے سرحدی اضلاع پونچھ اور راجوری کا جنوبی کشمیر کے شوپیاں سے سال بھر رابطہ برقرار رکھنے اور پیر پنجال خطے کو ہر موسم میں آمدورفت کی سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

عمرعبداللہ نے کہا کہ مغل روڈ کا تصور ان کے دادا شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ نے پیش کیا تھا، ان کے والد فاروق عبداللہ نے اسے آگے بڑھایا اور مفتی محمد سعید کے دور میں اس کی تکمیل ہوئی، تاہم سرنگ کی تعمیر اس منصوبے کا ایک نامکمل حصہ رہی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’ان شاء اللہ، سرنگ پر کام بہت جلد شروع ہوگا۔ آنے والے برسوں میں آپ دیکھیں گے کہ مغل روڈ سال کے تمام۱۲ مہینے کھلی رہے گی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان سے مبینہ روابط  کے شبہے میں جموں  میںمزدور حراست میں

Next Post

ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ :’ہمیں اندھیرے میں نہ رکھیں، بار بار ذلیل نہ کریں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جموںکشمیر جلد دہشت گردی سے پاک ہو گا‘
اہم ترین

’جموںکشمیر جلد دہشت گردی سے پاک ہو گا‘

2026-11-19
چناب ویلی میں شدید سردی کی لہر: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ
اہم ترین

چناب ویلی میں شدید سردی کی لہر: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ

2026-11-19
کولگام تصادم آرائی میں لشکر کمانڈر لطیف بھٹ مارا گیا
اہم ترین

کولگام تصادم آرائی میں لشکر کمانڈر لطیف بھٹ مارا گیا

2026-11-19
’جموں کشمیر میں مقامی دہشت گردوں کی بھرتی صفر پر پہنچ گئی‘
اہم ترین

’جموں کشمیر میں مقامی دہشت گردوں کی بھرتی صفر پر پہنچ گئی‘

2026-11-19
ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ :’ہمیں اندھیرے میں نہ رکھیں، بار بار ذلیل نہ کریں‘
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ :’ہمیں اندھیرے میں نہ رکھیں، بار بار ذلیل نہ کریں‘

2026-11-19
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

پاکستان سے مبینہ روابط  کے شبہے میں جموں  میںمزدور حراست میں

2026-11-19
سیاحوں کا جموں و کشمیر آنے کا جوش کم نہیں ہوا:وزیر داخلہ
اہم ترین

قوم بہادر جوانوں کو سلام  پیش کرتی ہے:وزیر داخلہ

2026-11-19
ڈاکٹر سجن سنگھ یادو نے   جموں و کشمیر کے نئے چیف  سیکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا
اہم ترین

ڈاکٹر سجن سنگھ یادو نے  جموں و کشمیر کے نئے چیف سیکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا

2026-11-19
Next Post
ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ :’ہمیں اندھیرے میں نہ رکھیں، بار بار ذلیل نہ کریں‘

ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ :’ہمیں اندھیرے میں نہ رکھیں، بار بار ذلیل نہ کریں‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.