جمعہ, اکتوبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آئی پیک کے احاطے میں تلاشی کا معاملہ: ممتا بنرجی کے خلاف ای ڈی کی عرضی پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-30
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سمندری طوفان ارنب کمزور پڑا، ایک اور طوفان آنے کا خدشہ

دہلی میں بچہ مزدوری کے خلاف بڑی کارروائی، 19 بچے آزاد، 9 فیکٹری مالکان گرفتار، متعلقہ فیکٹریاں سیل

نئی دہلی، 29 اکتوبر (یواین آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو سیاسی مشاورتی فرم ‘آئی پیک’ اور اس کے شریک بانی پرتیک جین سے وابستہ احاطوں میں گزشتہ 8 جنوری کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تلاشی کے دوران مبینہ طور پر رکاوٹ ڈالنے کے معاملے میں مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور سینئر پولیس افسران کے خلاف سی بی آئی تحقیقات کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔
جسٹس پرشانت کمار مشرا اور جسٹس این وی انجاریا پر مشتمل بنچ نے اس سوال پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا کہ آیا اس معاملے کی تحقیقات مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے سپرد کی جانی چاہئیں یا اسے ریاستی حکومت پر چھوڑ دیا جائے، جو اسی سال مئی میں ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس کو شکست دے کر اقتدار میں آئی تھی۔
ممتا بنرجی کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے دلیل دی کہ اب ریاستی پولیس کی تحقیقات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے، کیونکہ ممتا بنرجی اب وزیر اعلیٰ نہیں ہیں اور ریاست میں دوسری سیاسی جماعت کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت خود کسی بھی معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کی مجاز ہے، اس لیے سپریم کورٹ کی جانب سے ایسا کوئی حکم جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مسٹر سبل نے عدالت کو یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ اگر ریاستی حکومت اس راستے کا انتخاب کرتی ہے تو سیاسی تعصب کا کوئی الزام نہیں لگایا جائے گا۔
دوسری جانب، ای ڈی کی طرف سے پیش ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے دلیل دی کہ اگر ریاستی حکومت اس معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کرتی ہے تو اس پر بھی بدنیتی کے الزامات عائد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن افراد کے خلاف الزامات لگائے گئے ہیں، ان میں سینئر پولیس افسران بھی شامل ہیں اور ان کے عہدے ریاستی نظام کے تحت ہونے والی تحقیقات کو متاثر کر سکتے ہیں۔
ای ڈی کی اس عرضی میں مغربی بنگال کے اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) راجیو کمار، کولکاتا پولیس کے اس وقت کے کمشنر منوج کمار ورما اور جنوبی کولکاتا کے اس وقت کے ڈپٹی کمشنر پریہ برت رائے کے نام بھی شامل ہیں۔
یہ تنازع 8 جنوری کو کوئلہ اسمگلنگ کے معاملے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں ای ڈی کی جانب سے کی گئی چھاپہ مار کارروائی کے بعد سامنے آیا تھا۔ ایجنسی کا الزام ہے کہ تلاشی کی کارروائی کے دوران ممتا بنرجی سینئر پولیس افسران اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ موقع پر پہنچیں اور تحقیقات کے عمل میں مداخلت کی۔ ای ڈی نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ احاطے سے تحقیقات سے متعلق اہم دستاویزات اور الیکٹرانک آلات ہٹا دیے گئے، جس سے تفتیش متاثر ہوئی۔
اس کے بعد ای ڈی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے اور سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ ایجنسی نے الزام لگایا تھا کہ سرکاری مشینری کا استعمال اس کے افسران کو اپنے قانونی فرائض انجام دینے سے روکنے کے لیے کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیفٹیننٹ جنرل شکلا کے نام سے وائرل ویڈیو جعلی: فوج

Next Post

ساحلی علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سمندری طوفان ارنب کمزور پڑا، ایک اور طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

سمندری طوفان ارنب کمزور پڑا، ایک اور طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-30
دہلی میں بچہ مزدوری کے خلاف بڑی کارروائی، 19 بچے آزاد، 9 فیکٹری مالکان گرفتار، متعلقہ فیکٹریاں سیل
قومی خبریں

دہلی میں بچہ مزدوری کے خلاف بڑی کارروائی، 19 بچے آزاد، 9 فیکٹری مالکان گرفتار، متعلقہ فیکٹریاں سیل

2026-10-30
قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ میں این آئی ای پی اے کا اہم کردار: پرہلاد جوشی
قومی خبریں

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ میں این آئی ای پی اے کا اہم کردار: پرہلاد جوشی

2026-10-30
انڈیا اتحاد کی ریلی سے پہلے کھرگے کی رہائش گاہ پر میٹنگ
قومی خبریں

انڈیا اتحاد کی ریلی سے پہلے کھرگے کی رہائش گاہ پر میٹنگ

2026-10-30
سوالمبن-2026 میں دفاعی شعبے میں خود انحصاری اور نئی ٹیکنالوجی پر زور
قومی خبریں

سوالمبن-2026 میں دفاعی شعبے میں خود انحصاری اور نئی ٹیکنالوجی پر زور

2026-10-30
قومی خبریں

ساحلی علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ

2026-10-30
قومی خبریں

لیفٹیننٹ جنرل شکلا کے نام سے وائرل ویڈیو جعلی: فوج

2026-10-30
رادھا کرشنن نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، برکس ممالک کے پارلیمانی وفود کے لیے ظہرانے کا اہتمام
قومی خبریں

رادھا کرشنن نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی، برکس ممالک کے پارلیمانی وفود کے لیے ظہرانے کا اہتمام

2026-10-28
Next Post

ساحلی علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.